Bharat Express

CM Nitish Kumar

مرکزی وزارت داخلہ نے منگل کے روز بہار اور ملک کی دیگر ریاستوں کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے 5,858.60 کروڑ روپے جاری کیے، تاکہ وہاں حالات کو معمول پر لایا جا سکے۔ مرکزی وزیر امت شاہ نے خود اس سلسلے میں سوشل میڈیا ایکس ہینڈل پر پوسٹ کیا تھا۔

آئندہ سال بہار میں اسمبلی انتخابات بھی ہیں ۔ایسے میں تمام پارٹیاں اپنا اپنا مفاد دیکھ رہی ہیں۔ جے پی نڈا کا پٹنہ جانا اور صرف بی جے پی کے لیڈران سے ملاقات کر لوٹ آنا،پھر اگلے ہی دن نتیش کمار کا دہلی کیلئے روانہ ہوجانا، سیاسی گلیاروں میں گہماگہمی کو ہوا دے رہا ہے۔

آرجے ڈی چھوڑکر حال ہی میں جے ڈی یو میں شامل ہوئے شیام رجک کو وزیراعلیٰ نتیش کمارکا قومی جنرل سکریٹری مقررکیا ہے۔ شیام رجک اس سے پہلے نتیش کماراوررابڑی دیوی کی حکومتوں میں وزیربھی رہے ہیں۔ سال 2020 کے اسمبلی الیکشن کے وقت انہوں نے جے ڈی یوکا ساتھ چھوڑدیا تھا۔

این ڈی اے کے اتحادی ٹی ڈی پی بھی ذات پات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کررہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ٹی ڈی پی بھی یہ چاہتی ہے کہ ملک بھر میں کاسٹ سینسس ہو، اور اس معاملے میں وہ جےڈی یو کے ساتھ ہے۔ حالانکہ ان دونوں اتحادیوں کا دباو کتنا کام آئے گا ،یہ وقت بتائے گا۔

جیسے ہی وزیر اعلیٰ کا قافلہ بلاک آفس سے نکلنے ہی والا تھا کہ وہاں بنایا گیا استقبالیہ گیٹ گر گیا۔ اس کے بعد قافلہ کچھ دیر کے لیے رک گیا۔ سیکیورٹی اہلکار اور کچھ لوگ جلدی سے بھاگے اور گیٹ کو اوپر کیا۔پھر راستہ صاف ہوا تب جاکر نتیش کمار کا قافلہ وہاں سے روانہ ہوا۔

نتیش کمار نے کہا کہ پہلے والے کیا کرتے تھے؟  دو بار ادھر ادھر  ہوا، وہ غلطی ہوگئی، اب کبھی ادھر ادھر نہیں جائیں گے۔ کیا ان لوگوں نے کبھی کوئی کام کیا؟ آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ یہ بہار کے اخبارات اور دہلی کے اخبارات میں شائع ہوتا رہتا ہے۔ کیا ان لوگوں نے کوئی کام کیا ہے؟

 وزیراعلی نتیش کمار منگل کو چیف منسٹر سکریٹریٹ پہنچے۔ اس دوران اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو بھی وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ پہنچے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار تیجسوی یادو نے 8 ماہ بعد ایک دوسرے سے ملاقات کی۔ وزیر اعلی نتیش کمار تیجسوی یادو نے انفارمیشن کمشنر کے عہدے پر تقرری کے سلسلے میں ایک ساتھ ملاقات کی۔ …

جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری آفاق احمد خان کے ذریعہ جاری کردہ خط میں لکھا گیا ہے کہ 'جنتا دل (یونائیٹڈ) کے قومی صدر نتیش کمار (وزیر اعلیٰ بہار) نے راجیو رنجن پرساد کو قومی ترجمان کے عہدے پر مقرر کیا ہے۔

آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے جمعہ کے روزسوشل میڈیا پرپوسٹ میں کہا تھا کہ دوگھنٹے کے جمعہ بریک ختم کرکے آسام حکومت نے تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بعد سے ہی آسام حکومت پرمسلسل سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

شیام رجک چھ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور پھلواری علاقے میں ان کا کافی اثر و رسوخ سمجھا جاتا ہے۔ حالانکہ، آر جے ڈی نے انہیں 2020 کے اسمبلی انتخابات میں پھلواری سیٹ سے ٹکٹ نہیں دیا۔ اس کے بعد انہیں 2022 قانون ساز کونسل میں ٹکٹ دینے پر بھی غور نہیں کیا گیا۔