Bharat Express

BSP

اترپردیش کی چار لوک سبھا سیٹوں پر بی ایس پی نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ ان میں پیلی بھیت سے انیس احمد خان، مرادآباد سے عرفان سیفی، قنوج سے عقیل احمد پٹہ اور امروہہ سے ڈاکٹر مجاہد حسین شامل ہیں۔

مرادآباد سے بی ایس پی کا امیدوار بنائے جانے پر عرفان سیفی نے کہا کہ ہم یہاں بھائی چارے کا مسئلہ لے کر آئے ہیں، ہم سماج کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ہم دلتوں اور مسلمانوں کے ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلیں گے

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے اکیلے دم پرلوک سبھا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی مضبوطی کے ساتھ الیکشن لڑ رہی ہے، جس سے مخالفین پریشان ہیں۔ سیاسی گلیاروں میں بحث جاری تھی کہ بی ایس پی جلد ہی کانگریس کے ساتھ الائنس کرسکتی ہے۔

آکاش آنند کو تقریباً ایک ماہ قبل وائی پلس سیکورٹی ملی تھی۔ تاہم سیکورٹی ملنے کے بعد آج وہ پہلی بار کسی عوامی پروگرام میں فرید آباد گئے، تب ہی یہ بات سامنے آئی، آج فرید آباد میں سنکلپ یاترا کا پروگرام تھا

جیسے ہی آر ایل ڈی سپریمو جینت چودھری نے بی جے پی کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا، ان کا ووٹ بینک بھی متاثر ہوا۔ ایسے میں بڑے مسلم لیڈروں کا آر ایل ڈی کی طرف آنا جینت کے تناؤ کو کچھ کم کر سکتا ہے۔

شاہ عالم عرف گڈو جمالی کو پارٹی صدر اکھلیش یادو اور شیوپال یادو نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت دلائی۔ شاہ عالم عرف گڈوجمالی بڑی تعداد میں اپنے حامیوں کے ساتھ سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

یوپی اسمبلی الیکشن 2022 میں شاہ عالم عرف گڈو جمالی نے بی ایس پی سے نہیں بلکہ اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ٹکٹ پرالیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے 21 نومبر 2021 کو بی ایس پی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

پانڈے نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے استعفیٰ خط میں مزید لکھا کہ جب میں نے بی ایس پی میں شمولیت اختیار کی تو مجھے آپ اور دیگر سینئر عہدیداروں کا تعاون حاصل ہوا۔

مایاوتی یہیں نہیں رکیں، انہوں نے مزید پوچھا کہ کیا انہوں نے پارٹی تحریک میں وقتاً فوقتاً دی گئی ہدایات پر عمل کیا؟

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے لیے مراد آباد پہنچنے والے جے رام رمیش نے کہا کہ آج ہمارے ملک میں سب سے بڑا مسئلہ کسانوں پر مظالم کا ہے۔ مودی حکومت کسانوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔ ہماری جماعت اس پر سنجیدہ ہے۔