New Governor Appointments: بہار کے نئے گورنر بنے عارف محمد خان، رگھوبر داس کا استعفیٰ منظور، جانئے کن کن ریاستوں میں تبدیل ہوئے گورنر
سابق ہوم سکریٹری اجے کمار بھلا کو منی پور کا گورنر بنایا گیا ہے۔ عارف محمد خان کو بہار کا گورنر اور بہار کے گورنر راجندر آرلیکر کو کیرالہ کا گورنر بنایا گیا ہے۔
NIA Raid: ہتھیاروں کی اسمگلنگ کیس میں بہار سمیت چار ریاستوں میں این آئی اے کی چھاپے ماری،315رائفل سمیت متعدد ہتھیار برآمد
اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان کئی سالوں سے اسلحہ کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ اس معاملے میں این آئی اے کی جانچ ابھی بھی جاری ہے۔ بہار میں یہ چھاپہ مظفر پور ضلع کے فاکولی تھانے سے منسلک ہے۔
Lalu Prasad Yadav Nephew Nagendra Rai: لالو یادو کے بھتیجے ناگیندر رائے کے خلاف پر پٹنہ میں ایف آئی آر ، رنگداری مانگنے کا الزام
ناگیندر رائے نے ان پر اس معاملے میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔ یہ بھی کہا کہ آکاش گورو نے مجھ سے پیسے لیے ہیں اور واپس نہیں کر رہے ہیں۔
DM slaps BPSC aspirant in Patna: بہار میں پرچہ لکک ہونے کی افواہ پر امتحانی مرکز کے باہر مظاہرہ، پٹنہ کے ڈی ایم نے بی پی ایس سی امدروار کو مارا تھپڑ
بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے ذریعہ منعقدہ 70 واں مشترکہ ابتدائی امتحان جمعہ کو بہار کے 912 مراکز پر منعقد ہوا۔ یہ امتحان دارالحکومت پٹنہ کے 60 امتحانی مراکز پر لیا گیا تھا۔ اس امتحان کے لیے چار لاکھ 83 ہزار امیدواروں نے درخواست دی تھی۔ امتحان دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک ایک ہی شفٹ میں لیا گیا۔
Khan Sir: گرفتار ہیں یا حراست میں ہیں خان سر؟ پٹنہ پولیس نے دی مکمل جانکاری
سوشل میڈیا پر اپنی نمایاں شناخت رکھنے والے خان سر کے خلاف اپنے ٹوئٹر ہینڈل خان گلوبل اسٹڈی پر جعلی پوسٹس کرکے طلبہ کو گمراہ کرنے پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پٹنہ پولیس نے خان سر کے اسٹیٹس کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی ہیں۔
Assam Beef Ban: آسام کے بعد اب بہار میں بھی بیف پر لگے گی پابندی؟ آمنے سامنے آئے بی جے پی-جے ڈی یو کے کارکن!
آسام کے بعد کیا اب بہار میں گائے کے گوشت پر پابندی لگے گی؟ یہ سوال اس لیے ہے کہ بی جے پی جو کہ نتیش حکومت کا حصہ ہے، نے اس کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے آسام حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس معاملے پر این ڈی اے میں تناؤ بڑھ گیا ہے۔
Chirag Paswan: چراغ پاسوان نے کہا کہ میں21ویں صدی کا پڑھا لکھا نوجوان ہوں، ذات پات میں یقین نہیں رکھتا
چراغ پاسوان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم وائی مساوات کو ایک نئی شکل میں بیان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "میرے ایم وائی کا مطلب ہے خواتین اور نوجوان۔ میں ذات پات اور فرقہ پرستی میں یقین نہیں رکھتا۔
Bihar STET Result: بہار ایس ٹی ای ٹی نتیجہ 2024 کے نتائج کا اعلان: 70.25 فیصد امیدوار کامیاب، جاری نہیں کی گئی میرٹ لسٹ
بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ (BSEB) نے آج 18 نومبر 2024 کو سیکنڈری ٹیچر اہلیت ٹیسٹ (STET) 2024 کے نتائج کا اعلان کیا۔ بی ایس ای بی کے چیئرمین پرشانت کشور نے یہ نتیجہ 1:45 بجے جاری کیا۔
PM to visit Bihar on 15th November: وزیراعظم نریندر مودی 15 نومبر کو کریں گے بہار کا دورہ،جن جاتیہ گورو دیوس تقریب میں ہوں گے شامل
وزیر اعظم مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کو بھی منظوری دیں گے جن میں پی ایم جن کے تحت تقریباً 500 کروڑ روپے کی مالیت کے 25,000 نئےمکانات اور 1960 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے دھرتی آباجن جاتیہ گرام اتکرش ابھیان (ڈی اے جے جی یو اے) کے تحت 1.16 لاکھ مکانات شامل ہیں۔
Bihar News: بہار کے سارن ضلع میں چھٹھ پوجا کے دوران تالاب میں کشتی پلٹی، دو لوگوں کی گئی جان، چھٹھ کی خوشی ماتم میں بدلی
ترائیہ پولیس اسٹیشن کے انچارج آشوتوش کمار نے بتایا کہ کشتی کے حادثے کے بعد آٹھ لوگ تیر کر باہر نکلے، لیکن دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے دونوں لاشوں کو تالاب سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔