Bharat Express DD Free Dish

Bihar

ریاست کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے ان اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ریاستی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مہلوکین کے لواحقین کو چار چار لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مظفرپور کے دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش سنگھ پربھاکر کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ کافی کوشش کے بعد لاشوں کو گاڑی سے نکالا گیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔

فی الحال بہار حکومت صرف تین اہم چہروں کے سہارے چل رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری خود 29 محکمے سنبھال رہے ہیں، جب کہ نائب وزرائے اعلیٰ وجے چودھری اور بجیندر یادو بھی اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

نتیش کمار کے حلف لینے کے بعد راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر شکتی سنگھ یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کی پیش گوئی آج سچ ثابت ہو گئی ہے

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ نے بھیڑ کنٹرول کے لیے کوئی مؤثر انتظام نہیں کیا تھا۔ ہر منگل یہاں یاتریوں کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او اور ضلع کے دیگر سینئر اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی شروع کی گئی۔

 نتیش کمارنے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور تعاون سے بہار کے باصلاحیت اور محنتی لوگ ریاست اور ملک کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔اپنے خصوصی پیغام میں نتیش کمار نے یومِ بہار کو ریاست کی تاریخ، صلاحیت اور روایات کے جشن کا دن قرار دیا۔

وزیر داخلہ امت شاہ  نے نیپال اور بنگلہ دیش کی سرحدوں کے حوالے سے بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ چین اور پاکستان ان راستوں کو بھارت مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

امت شاہ نے کہا کہ بھارت۔نیپال سرحدی سڑک منصوبے کے تحت 556 کلومیٹر طویل بارڈر روڈ کی منظوری دی جا چکی ہے، جس میں 18 حصوں میں سے 14 حصوں کا کام مکمل ہو چکا ہے، جب کہ باقی چار حصوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

سکیورٹی اقدامات کے ساتھ ساتھ امت شاہ کی توجہ مرکزی حکومت کے ’وائبریَنٹ ولیج پروگرام-2‘ پر بھی مرکوز رہے گی۔ اس منصوبے کے تحت نیپال سرحد سے ملحق منتخب دیہات کا دورہ کیا جائے گا، جہاں سڑک، بجلی، پینے کے پانی اور بنیادی سہولیات سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

امت شاہ کل جمعرات کے روز ارریہ کا دورہ کریں گے۔ وزیر داخلہ نیپال کی سرحد پر لیٹی سرحدی چوکی پہنچیں گے، جہاں وہ سرحدی حفاظت سے متعلق ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ پولیس سپرنٹنڈنٹ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس اور سرحدی اضلاع کے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد کرنے کے لیے ارریہ کلکٹریٹ جائیں گے۔