Bharat Express

Banka News: بہار کے بانکا ضلع میں پیش آیا دردناک واقعہ، تالاب میں نہانے گئی چار لڑکیوں کی ڈوبنے سے ہوئی موت

اس واقعہ کے بعد گاؤں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ آنند پور تھانے کے انچارج وپن کمار نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ مقامی گاؤں والوں کی مدد سے چاروں لاشوں کو تالاب سے باہر نکالا گیا۔

نائیجیریا میں کشتی پلٹنے کا معاملہ

بانکا: بہار کے ضلع بانکا کے آنند پور تھانہ علاقے میں تالاب میں نہانے کے لیے گئی چار لڑکیوں کی منگل کے روز ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والی تمام لڑکیوں کی عمر 10 سے 14 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کرما تہوار کے موقع پر بہرار گاؤں کے تالاب میں کئی لڑکیاں نہانے گئی تھیں۔ نہاتے ہوئے 4 بچیاں تالاب کے گہرے پانی میں جا گریں جس کے باعث ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔

اس واقعہ کے بعد گاؤں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ آنند پور تھانے کے انچارج وپن کمار نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ مقامی گاؤں والوں کی مدد سے چاروں لاشوں کو تالاب سے باہر نکالا گیا۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ابنکا صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت 13 سال کی پنم کماری، 14 سالہ جیوتی کماری، 12 سال کی نشا کماری اور 12 ساک کی پشپا کماری کے طور پر کی گئی ہے۔ یہاں واقعہ کے بعد گاؤں میں کرما تہوار کی خوشی ماتم میں بدل گئی۔

کرما تہوار کے دوران، بہنیں اپنے بھائیوں کی بھلائی کے لیے اپواس رکھتی ہیں۔ ہلاک ہونے والی لڑکیوں کے لواحقین کا برا حال ہے اور وہ رو رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ متاثرین کے اہل خانہ کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے قواعد کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔