Bharat Express

Bihar Politics

بہار کی سیاسی حالات سے متعلق رسہ کشی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے بی جے پی اورآرجے ڈی دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ اسی درمیان وہ گورنر سے ملنے پہنچے۔ ان کے وزیر وجے چودھری بھی تھے۔

اس ماہ کے آخرمیں پٹنہ میں ای ڈی دفتر میں لالو پرساد یادو اوران کے بیٹے تیجسوی یادو کو حاضرہونے کے لئے سمن جاری کیا ہے۔ ای ڈی کی ٹیم رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پرپہنچی تھی۔

سشیل مودی نے مزید کہا کہ مودی نے کہا کہ ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) بدعنوانی کے ٹھوس ثبوت ملنے کے بعد ہی کسی کے خلاف تحقیقات اور انکوائری جیسی کارروائی کرتی ہے۔ ٹی ایم سی، آر جے ڈی، جے ایم ایم، کانگریس یا عام آدمی پارٹی کے بدعنوانی کے ملزم لیڈر اپنے حامیوں کے ہجوم کے حملوں کو بھڑکا کر مرکزی ایجنسیوں کی تحقیقات سے بچ نہیں سکتے۔

وزیر مدن ساہنی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ بہار سے ہونے اور کابینہ کے رکن ہونے کے ناطے ہمارا ماننا ہے کہ نتیش کمار نے ریاست میں بہت کام کیا ہے۔ اس کا اثر نہ صرف بہار بلکہ دیگر ریاستوں میں بھی دیکھا گیا ہے۔

سشیل کمار مودی نے کہا ہے کہ تیجسوی یادو نے ایک لاکھ لوگوں کو بھی روزگار نہیں دیا؟ نوکری اور مندر دونوں اہم ہیں۔ اگر ایسا ہے تو نتیش کمار پنورا دھام کیوں گئے؟

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دیگر پسماندہ طبقے (او بی سی) مورچہ کے قومی ترجمان نکھل آنند نے ایک بیان میں کہا، "آر جے ڈی پرانی اتحادی کانگریس کی مدد سے نتیش کمار کو کنوینر بنا کر انہیں وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے اور تیجسوی کے لیے راستہ صاف کرنے پر مجبور کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

حال ہی میں وزیر اعلی نتیش کمار نے جے ڈی یو کے صدر کے عہدے پر دوبارہ فائز ہوئے ہیں ،جس کے بعد سے بہار میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں

گری راج سنگھ نے کہا کہ نتیش کمار کی حکومت وہی ہے جو 2017 میں تھی۔ نتیش کمار نے بھلے ہی للن سنگھ کو جے ڈی یو کے صدر کے عہدے سے ہٹا کر اپنی ڈوبتی کشتی کو بچا لیا ہو۔

جے ڈی یو میں بڑی تبدیلیوں کا اثر بہار عظیم اتحاد پر بھی نظر آرہا ہے۔ جو تقریباً شروع ہو چکا ہے۔ ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو 6 جنوری کو آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے تھے۔ لیکن اب انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو جمعہ کو پارٹی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں جنتا دل کا صدر منتخب کیا گیا۔ اس میٹنگ میں اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے اور مردم شماری کے مطالبے کی قیادت کرنے میں ان کے کردار کو سراہا گیا۔