Nitish’s politics is based on his own strength: ’’تیجسوی یادو سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوئے، مگر نتیش خود کے بل بوتے پر کرتے ہیں سیاست‘‘—بھارت ایکسپریس کے کانکلیو میں بہار کے نائب وزیراعلیٰ وجے سنہا کا بیان
بہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا نے آج ’’نئے بھارت کی بات، بہار کے ساتھ‘‘ کانکلیومیں کہا ’’تیجسوی یادو اپنے والد (لالو یادو) کے نام کا استعمال کرتے ہوئے سیاست کرتے ہیں جبکہ نتیش کمار اپنے دم پر سیاست کر رہے ہیں۔‘‘
Bharat Express Conclave Bihar Live: بھارت ایکسپریس کے کانکلیو میں اسٹیج پر بہار کے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری
بہار میں انتخابی موسم کے اعلان کے ساتھ ساتھ بہار کی راجدھانی پٹنہ ایک بڑے میگا کانکلیو کا گواہ بن رہا ہے۔ بھارت ایکسپریس کا میگا کانکلیو ’’نئے بھارت کی بات، بہار کے ساتھ‘‘ آج صبح 10 بجے سے جاری ہے۔
PM Modi targeted the opposition: ’’آج کل لوگ جن نائک کی چوری کرنے میں لگے ہیں‘‘ وزیراعظم مودی کا اپوزیشن پر نشانہ، بہار کے لوگوں کو کیا خبردار
وزیراعظم نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے طلبہ کو فیس کی پریشانی نہ ہو، اس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہار حکومت ’اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ‘ کے ذریعے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے اور اب اس کریڈٹ کارڈ کے تحت ملنے والے تعلیمی قرضے کو سود سے پاک کر دیا گیا ہے۔
Women of Bihar Writing a New Story: بہار کی خواتین بنیں تبدیلی کی مثال، پی ایم مودی سے شیئر کی اپنی جدوجہد کی کہانی
ریتا دیوی نے یہ بھی بتایا کہ:پی ایم آواس یوجنا سے انہیں پکا گھر اور ٹوائلٹ ملا،اجوالا یوجنا نے چولہے کے دھویں سے نجات دلائی،آیوشمان بھارت اسکیم سے مفت علاج کی سہولت ملی،125 یونٹ مفت بجلی سے بچت ہو رہی ہے،اب وہ صاف پانی پیتی ہیں، اور ان کی بچت بچوں کے مستقبل میں کام آ رہی ہے۔
Bihar Adhikar Yatra: تیجسوی یادو کی “بہار ادھیکار یاترا” کا آغاز، روزگار، خواتین کی حفاظت اور ترقی پر فوکس
راجیہ سبھا کے رکن سنجے یادو کے مطابق "ووٹرس ادھیکار یاترا" کا مقصد ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیوں کو سامنے لانا تھا، جب کہ "بہار اختیار یاترا" تیجسوی یادو کے لیے عوام سے براہ راست رابطہ کا ایک نیا موقع ہے
Tejashwi Yadav targets Nitish government: تیجسوی یادو نے بہار میں ہو رہے جرائم پر بہار کی نتیش حکومت کو بنایا نشانہ، کہا- کوما میں حکومت
وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے آئندہ بہار کے دورے پر تیجسوی یادو نے کہا کہ انتخابات ہیں اس لیے آرہے ہیں، انتخابات تک جملا کریں گے اور انتخابات کے بعد بھول جائیں گے۔ یہی کام ان لوگوں کا ہے۔
Jitan Ram Manjhi attacked Chirag: ’ہم 2020 سے جانتے ہیں ان کا چال اور کردار‘‘ جیتن رام مانجھی نے چراغ پاسوان پر کیا حملہ، بہار میں این ڈی اے میں نشستوں کی تقسیم پرچھڑی بحث
جی ایس ٹی اصلاحات کے حوالے سے جیتن رام مانجھی نے مرکزی حکومت کی تعریف کی اور کہا کہ اتنا بڑا تحفہ پہلے کسی حکومت سے توقع نہیں کی جا سکتی تھی۔ انہوں نے کہا ’’میں 46 سال سے سیاست میں ہوں، اتنا بڑا تحفہ بھارت کے عوام کو کسی حکومت نے نہیں دیا۔ نریندر مودی حکومت صرف غریبوں کے لیے کام کرتی ہے۔‘‘
بہارمیں قابل اعتراض الفاظ کے استعمال پر جذباتی ہوئے پی ایم مودی، کہا- ’میری ماں کو گالیاں دی گئی، کبھی تصوربھی نہیں کیا‘
وزیراعظم مودی نے کہا کہ بہارمیں آرجے ڈی-کانگریس کے اسٹیج سے ان کی ماں کوگالیاں دی گئیں، جوصرف ان کی ماں کی توہین نہیں بلکہ پورے ملک کی ماؤں، بہنوں اوربیٹیوں کی توہین ہے۔
People of Bihar are smart, cautious: بہار کے عوام سمجھدار اور ہوشیار ہیں، بی جے پی اور الیکشن کمیشن کو ایک ووٹ بھی چرانے نہیں دیں گے: راہل گاندھی
’ووٹ چوری‘ اور ووٹر فہرست میں بے ضابطگیوں پر بی جے پی اور ای سی کو تنبیہ، ووٹ کا حق عوام کی آواز ہے، اسے دبانے نہیں دیں گے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ جلد ہی 2024 کے لوک سبھا انتخابات اور ہریانہ اسمبلی انتخابات میں ووٹ چوری کے ثبوت پیش کریں گے، جیسا کہ وہ کرناٹک میں کر چکے ہیں۔
‘Voter Adhikar Yatra’ continues in Bihar: بہار میں ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جاری، لیڈران نے کہا- یہ تبدیلی کی پکار ہے
وکاسیل انسان پارٹی (VIP) کے صدر مکیش ساہنی نے بھی اس مدعے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق اور ووٹ کی چوری جیسے سنگین مسائل کے لیے لڑ رہے ہیں، ووٹ چوری کرکے ملک اور ریاست میں حکومتیں بن رہی ہیں، جس کے خلاف ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔





