Bharat Express DD Free Dish

Congress releases list of 40 star campaigners: کانگریس نے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کی، راہل، سونیا گاندھی اور کھڑگے کے نام شامل

بہار انتخابات کے لیے کانگریس کی جانب سے جاری کردہ اسٹار پرچارکوں کی فہرست میں پارٹی کے قومی صدر ملیکارجن کھڑگے، رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کے علاوہ کانگریس کے زیر اقتدار والی  ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، نائب وزرائے اعلیٰ اور ریاستی صدور شامل ہیں۔

بہار کانگریس کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین راجیش راٹھور نے بتایا کہ پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے کانگریس نے اپنے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کی ہے۔بہار کانگریس کی جانب سے بتایا گیا کہ اس مہم میں شامل دیگر نمایاں لیڈران میں کے سی وینوگوپال، سکھویندر سنگھ سکھو، اشوک گہلوت، بھوپیش بگھیل، دگوجے سنگھ، ادھیر رنجن چودھری، میرا کمار، کرشنا الاورو، سچن پائلٹ، رندیپ سنگھ سرجےوالا، سید ناصر حسین، چرنجیت سنگھ چنی، گورو گوگوئی، طارق انور، ڈاکٹر محمد جاوید، اکھیلیش پرساد سنگھ، منوج رام، الکا لامبا، کنہیا کمار، پون کھیڑا، عمران پرتاپ گڑھی، شکیل احمد، جیتو پٹاری، سکھ دیو بھگت، راجیش کمار رام، شکیل احمد خان، مدن موہن جھا، اجے رائے، جگنیش میوانی، رنجیت رنجن، راجیش رنجن عرف پپو یادو، انل جے ہند، راجندر پال گوتم، فرقان انصاری، ادے بھانو چب، اور سُبودھ کانت سہائے شامل ہیں۔

بی جے پی کی فہرست میں بھی بڑے نام شامل

اس سے پہلے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کی تھی۔ پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت 40 لیڈران کو انتخابی مہم کی ذمہ داری دی ہے۔ اس فہرست میں مرکزی وزیر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری، دھرمیندر پردھان، گری راج سنگھ اور شیو راج سنگھ چوہان جیسے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کے نام بھی بی جے پی کے اسٹار پرچارکوں میں شامل کیے گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read