نئی دہلی: بہار اسمبلی انتخابات سے قبل ایک بڑے سیاسی پیش رفت کے طور پر نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے اتوار کو سیٹ شیئرنگ (نشستوں کی تقسیم) کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ بی جے پی اور جنتا دل (یونائیٹڈ) 101-101 نشستوں پر انتخاب لڑیں گی، جبکہ لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کو 29 نشستیں، راشٹریہ لوک مورچہ اور ہندستانی عوام مورچہ (سیکولر) کو 6-6 نشستیں دی گئی ہیں۔
’’منظم اور متحد این ڈی اے‘‘ — ونود تاوڈے کا اعلان
این ڈی اے میں سیٹ بٹوارے کا اعلان بہار بی جے پی انچارج ونود تاوڈے نے ایک پوسٹ کے ذریعے ایکس پر کیا۔ انہوں نے لکھا: ’’منظم اور پُرعزم این ڈی اے… بہار اسمبلی انتخابات کے لیے تمام اتحادی جماعتوں کے درمیان خوشگوار ماحول میں اتفاق رائے سے سیٹوں کی تقسیم مکمل ہو گئی ہے۔ بی جے پی– 101، جے ڈی (یو)– 101، ایل جے پی (رام ولاس)– 29، آر ایل ایم–6، ’ہم‘–6‘‘ تاوڈے نے مزید کہا کہ تمام جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور ’’سبھی ساتھیوں نے دوبارہ این ڈی اے حکومت بنانے کے لیے کمر کس لی ہے‘‘۔
संगठित व समर्पित NDA…
आगामी बिहार विधानसभा चुनाव के लिए NDA परिवार के सभी सदस्यों ने सौहार्दपूर्ण वातावरण में आपसी सहमति से सीटों का वितरण पूर्ण किया, जो कि इस प्रकार है–
भाजपा – 101 सीट
जदयू – 101 सीट
लोजपा (रामविलास) – 29 सीट
रालोमो – 06 सीट
हम – 06 सीटएनडीए के सभी दलों…
— Vinod Tawde (@TawdeVinod) October 12, 2025
چراغ پاسوان ’’بہار تیار ہے‘‘
مرکزی وزیر اور ایل جے پی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان نے اس فیصلے پر کہا: ’’بہار تیار ہے۔ ایک بار پھر این ڈی اے کی حکومت بنے گی، اس بار پوری طاقت کے ساتھ۔ #BiharFirstBihariFirst۔
हम एनडीए (NDA) परिवार ने सौहार्दपूर्ण वातावरण में बिहार विधानसभा चुनाव 2025 के लिए सीटों का बंटवारा पूरा किया है।
🔹 BJP : 101
🔹 JDU : 101
🔹 LJP (R) : 29
🔹 RLM : 06
🔹 HAM : 06बिहार है तैयार —
फिर से NDA सरकार,
इस बार पूरे दम के साथ #BiharFirstBihariFirst के साथ!#NDA…— युवा बिहारी चिराग पासवान (@iChiragPaswan) October 12, 2025
اسی طرح مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور راشٹریہ لوک مورچہ کے صدر اوپیندر کشواہا نے بھی سیٹ شیئرنگ کے حتمی فیصلے پر ایکس پر پوسٹ شیئر کیں۔
हम एनडीए के साथियों ने सौहार्दपूर्ण वातावरण में सीटों का वितरण पूर्ण किया।
BJP – 101
JDU – 101
LJP (R) – 29
RLM – 06
HAM – 06एनडीए के सभी दलों के कार्यकर्ता और नेता इसका हर्षपूर्वक स्वागत करते हैं।
बिहार है तैयार,
फिर से एनडीए सरकार।#NDA4Bihar ✌️— Dharmendra Pradhan (@dpradhanbjp) October 12, 2025
हम NDA साथियों ने मिल-बैठकर सौहार्दपूर्ण वातावरण में सीटों का वितरण पूरा किया।
BJP – 101
JDU – 101
LJP (R) – 29
RLM – 06
HAM – 06
NDA के सभी दलों के कार्यकर्ता और नेता इस सर्वसम्मत निर्णय का हर्षपूर्ण स्वागत करते हैं।
बिहार है तैयार ।
फिर से #NDA सरकार ।।…— Upendra Kushwaha (@UpendraKushRLM) October 12, 2025
سخت مذاکرات کے بعد اتفاق
انتخابی تاریخوں کے اعلان کے بعد سے ہی این ڈی اے اتحادیوں کے درمیان سیٹ بٹوارے کے لیے مشاورت جاری تھی۔ ادھر دہلی میں بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا، جس میں بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری، دھرمیندر پردھان، نیتیانند رائے، سربانندا سونووال اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ سابق کرناٹک وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا، بی جے پی کے بہار شریک انچارج سی آر پاٹل، مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس، بہار کے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری، اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لالپورا اور بہار بی جے پی صدر دلیپ جیسوال بھی اجلاس میں موجود تھے۔
مہاگٹھ بندھن میں بھی سیٹ شیئرنگ پر جوڑ توڑ
این ڈی اے کے اعلان کے ساتھ ہی مہاگٹھ بندھن میں بھی سیٹوں کے بٹوارے پر مشاورت تیز ہو گئی ہے۔ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو اور ان کے بیٹے تیجسوی یادو دہلی پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی ملاقات کانگریس رہنما راہل گاندھی سے متوقع ہے۔ کانگریس رہنما اکھلیش پرساد سنگھ نے پٹنہ میں کہا کہ ’’سیٹوں کی تقسیم تقریباً طے ہو چکی ہے، البتہ آخری مرحلے میں کچھ چھوٹی مشکلات آتی ہیں، جو جلد حل ہو جائیں گی۔‘‘
نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے پُراعتماد
جے ڈی (یو) رہنما راجیو رنجن پرساد نے کہا کہ ’’آر جے ڈی کی نشستوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ عوام کا موڈ صاف ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گا۔‘‘
ووٹنگ اور گنتی کی تاریخ
243 رکنی بہار اسمبلی کے لیے ووٹنگ 6 نومبر اور 11 نومبر کو ہوگی، جب کہ گنتی 14 نومبر کو کی جائے گی۔ این ڈی اے کا مقابلہ اس بار آر جے ڈی، کانگریس، سی پی آئی (ایم ایل)، سی پی آئی، سی پی ایم اور وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) پر مشتمل انڈیا بلاک سے ہوگا۔ اس کے علاوہ پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی بھی پہلی بار انتخابی میدان میں اتر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


