Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان
دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کے تحفظ کی لڑائی جاری رہے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں متحد ہیں اور جمہوری عمل کی بحالی کے لیے آخری دم تک جدوجہد کریں گی۔
NDA announces seat sharing for Bihar polls: بہار اسمبلی انتخابات: این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کا باضابطہ اعلان، بی جے پی اور جے ڈی (یو) 101-101 نشستوں پر لڑیں گی چناؤ
ایل جے پی (رام ولاس) کو 29، راشٹریہ لوک مورچہ اور ’ہم‘ کو 6-6 سیٹیں، تمام اتحادی جماعتوں نے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ 243 رکنی بہار اسمبلی کے لیے ووٹنگ 6 نومبر اور 11 نومبر کو ہوگی، جب کہ گنتی 14 نومبر کو کی جائے گی۔





