Bharat Express DD Free Dish

Bihar News

بہار میں پیپر لیک معاملے پر طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔ نوادہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر کی سکیورٹی اچانک سخت کر دی گئی ہے، جبکہ ضلع کے ایس پی خود سڑکوں پر اتر کر حالات کی نگرانی اور سکیورٹی انتظامات کی کمان سنبھال رہے ہیں۔

 مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے کہا کہ بھرت تیواری کے پاس ہتھیار کہاں سے آیا، نہیں آیا، یہ جانچ کا موضوع ہے۔ جس طرح سے خود سپردگی کرنے کے بعد بھی مارا گیا ہے، یہ قطعی طورپرمناسب نہیں ہے۔ اس پورے معاملے پر آرجے ڈی کی طرف سے بھی بیان سامنے آیا ہے۔

بہار کے ضلع بکسر میں چور 132 فٹ اونچا موبائل ٹاور، کیبل اور جنریٹر تک چرا لے گئے۔ کمپنی کے افسران مرمت کے لیے پہنچے تو موقع پر صرف خالی جگہ ملی، جبکہ پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے…

اورنگ آباد میں پیر کی علی الصبح ایک المناک سڑک حادثے میں تین عقیدت مند ہلاک جبکہ 22 دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب آندھرا پردیش سے مذہبی یاترا پر نکلی ایک سیاحتی بس قومی شاہراہ نمبر 19 پر سڑک کنارے کھڑے ایک ٹریلر سے جا ٹکرائی۔

اے پی سی آر کے وفد نے شہزاد علی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، جنہیں مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اے پی سی آر انصاف کے حصول کے لیے تمام دستیاب قانونی ذرائع استعمال کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور ان مقدمات کی پیش رفت پر مسلسل نظر رکھے گی تاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلایا جا سکے۔

راجیو پردیپ نے بتایا کہ انہوں نے سال 2021 میں وزیر اعظم مدرا یوجنا کے تحت پانچ لاکھ روپے کا قرض حاصل کیا تھا، جس کی مدد سے انہوں نے اپنا چھوٹا کاروبار شروع کیا۔ ان کے مطابق ابتدا میں کاروبار محدود پیمانے پر تھا لیکن مسلسل محنت اور حکومتی تعاون کی وجہ سے ان کا کام آہستہ آہستہ بڑھنے لگا۔

معروف صنعت کار گوتم اڈانی نے بہار کی ترقی کے لیے تقریباً 50 سے 60 ہزار کروڑ روپے کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈانی گروپ ریاست میں سڑک، بجلی، تعلیم، صحت، ملٹی ماڈل لاجسٹک ہب، اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گا۔

تیجسوی یادو نے مختلف مجرمانہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو براہ راست نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا محکمہ داخلہ خود وزیر اعلیٰ کے پاس ہونے کے باوجود مجرموں میں قانون کا کوئی خوف نظر نہیں آ رہا۔ ان کے مطابق بہار میں خواتین کی سلامتی سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے، مگر حکومت صرف دعوے کرنے میں مصروف ہے۔

پولیس کے مطابق مغربی بنگال کے دالکولا کا رہنے والا سندیپ داس اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ دربھنگہ کے چندن پٹی علاقے میں ایک مرغی فارم پر کام کرتا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کا اپنی بیوی پھول کماری داس کے ساتھ اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔

بہار کے کیمور (رام گڑھ) میں 4 سر کٹی لاشوں کی گتھی پولیس نے سلجھا لی ہے۔ جائیداد کے تنازع اور مبینہ ظلم و ستم سے تنگ آ کر سگے بھائیوں نے دو بچوں سمیت 4 افراد کا قتل کر دیا تھا اور لاشوں کو دریائے درگاوتی میں پھینک دیا تھا۔ ’آنگن واڑی ڈریس‘ سے ملے سراغ نے اس سنسنی خیز قتل کا راز فاش کر دیا۔