Bharat Express DD Free Dish

Bihar News

ریاست کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے ان اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ریاستی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مہلوکین کے لواحقین کو چار چار لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے حال ہی میں دہلی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مرکزی قیادت کے کئی سرکردہ لیڈروں سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں کابینہ کی توسیع اور اس کے فارمولے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان 15-15 وزراء کا فارمولہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں جماعتوں کو مساوی نمائندگی دی جائے گی۔

فی الحال بہار حکومت صرف تین اہم چہروں کے سہارے چل رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری خود 29 محکمے سنبھال رہے ہیں، جب کہ نائب وزرائے اعلیٰ وجے چودھری اور بجیندر یادو بھی اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

موسم میں اچانک تبدیلی نے لوگوں میں تشویش پیدا کر دی ہے، اگرچہ اس سے گرمی سے راحت ضرور ملی ہے۔ انتظامیہ نے عوام سے احتیاط برتنے، بجلی کڑکنے کے دوران کھلے مقامات سے دور رہنے اور تیز ہواؤں کے وقت محفوظ جگہوں پر پناہ لینے کی اپیل کی ہے۔

پٹنہ میں 21 سالہ طالبہ انوپما کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔ متوفیہ انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ قتل کا الزام اس کے ہی عاشق آرتھَو شریواستو پر لگا ہے۔ دونوں ایک ہی کالج میں پڑھتے تھے۔ متوفیہ کی لاش 13 اپریل کو بہٹا تھانہ علاقے کے راگھوپور گاؤں میں ملی۔ وہ کرائے کے مکان میں رہتی تھی۔

وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے ساتھ ہی سب کی نظریں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر مرکوز ہو گئی ہیں۔ خاص طور پر نشانت کمار کے نام پر قیاس آرائیاں عروج پر ہیں، جو سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے صاحبزادے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں اس اہم ذمہ داری کے لیے راضی کرنے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔

سمراٹ چودھری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو پوری دیانتداری سے انجام دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اولین ترجیح ریاست کی ترقی، خوشحالی اور بہتر حکمرانی کو یقینی بنانا ہوگی۔

انتخابی حلف نامے کے مطابق سمراٹ چودھری اور ان کے اہل خانہ کی مجموعی جائیداد تقریباً 11.34 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ اس میں منقولہ اور غیر منقولہ دونوں اقسام کی جائیدادیں شامل ہیں۔

مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں کئی کی حالت نازک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے گزشتہ جمعہ کے روز راجیہ سبھا کے رکن کے طورپر حلف لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے استعفیٰ کی تاریخ کیا ہوگی، اس پرہرکسی کی نگاہیں مرکوز ہیں۔