ADANI Group Bets Big On Bihar: بہار میں 60 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے گوتم اڈانی، سستی بجلی، سڑک، تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ملے گی نئی رفتار
معروف صنعت کار گوتم اڈانی نے بہار کی ترقی کے لیے تقریباً 50 سے 60 ہزار کروڑ روپے کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈانی گروپ ریاست میں سڑک، بجلی، تعلیم، صحت، ملٹی ماڈل لاجسٹک ہب، اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گا۔
Tejashwi Attacks Bihar Government: ”بہار میں محفوظ نہیں ہیں بیٹیاں… ذات دیکھ کر ہو رہے ہیں انکاؤنٹر“، سمراٹ چودھری حکومت پر تیجسوی یادو کا بڑا حملہ
تیجسوی یادو نے مختلف مجرمانہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو براہ راست نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا محکمہ داخلہ خود وزیر اعلیٰ کے پاس ہونے کے باوجود مجرموں میں قانون کا کوئی خوف نظر نہیں آ رہا۔ ان کے مطابق بہار میں خواتین کی سلامتی سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے، مگر حکومت صرف دعوے کرنے میں مصروف ہے۔
Bihar Crime: شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو پیٹ پیٹ کر کر دیا قتل، خود کو بھی کیا زخمی، بہار کے اس ضلع کی سنسنی خیز واردات
پولیس کے مطابق مغربی بنگال کے دالکولا کا رہنے والا سندیپ داس اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ دربھنگہ کے چندن پٹی علاقے میں ایک مرغی فارم پر کام کرتا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کا اپنی بیوی پھول کماری داس کے ساتھ اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔
Murder Mystery Solved: کیمور کی خوفناک مرڈر مسٹری سے پردہ اٹھ گیا! 4 سر کٹی لاشوں کا راز بے نقاب، قاتل بھائیوں نے قتل کی وجوہات بھی بتا دیں
بہار کے کیمور (رام گڑھ) میں 4 سر کٹی لاشوں کی گتھی پولیس نے سلجھا لی ہے۔ جائیداد کے تنازع اور مبینہ ظلم و ستم سے تنگ آ کر سگے بھائیوں نے دو بچوں سمیت 4 افراد کا قتل کر دیا تھا اور لاشوں کو دریائے درگاوتی میں پھینک دیا تھا۔ ’آنگن واڑی ڈریس‘ سے ملے سراغ نے اس سنسنی خیز قتل کا راز فاش کر دیا۔
Bettiah Orchestra Sex Racket busted: بیتیہ میں ’مشن مکتی‘: چنگل سے چھڑائی گئیں 6 نابالغ لڑکیاں، آرکسٹرا کی آڑ میں چل رہا تھا رام بابو گپتا گناہ کا دھندا
ضلع انتظامیہ اور مختلف تنظیموں نے بہار کے بیتیا میں ایک بڑے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے ۔ جہاں 6 نابالغ لڑکیوں کو آرکسٹرا کی آڑ میں چل رہے اس گھناؤنے پیشے سے بچایا گیا ہے ۔
Adani Centre for Eye Diseases: گوتم اڈانی کا بہار کو بڑا طبی تحفہ، مستی چک میں 700 کروڑ روپے کے آئی کیئر پروجیکٹ کا سنگ بنیاد
اڈانی گروپ اور اکھنڈ جیوتی آئی ہاسپٹل کی مشترکہ کوشش سے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں جدید اور کم خرچ آنکھوں کے علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کا مقصد شمالی اور وسطی بھارت کے دور دراز علاقوں تک عالمی معیار کی آئی کیئر خدمات پہنچانا ہے۔
Horrific Incident in Bihar: ریلوے ٹریک پار کرتے وقت اچانک آگئی تیز رفتار ٹرین، ماں نے بچوں کو سینے سے لگا کر بچائی جان
اطلاعات کے مطابق خاتون کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، تاہم خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کئی یوزر نے ماں کی جرأت اور بچوں کے لیے اس کی قربانی کے جذبے کی تعریف کی،
Protect Litchi Crop: بہار میں لیچی کی فصل کو نقصان، مرکزی حکومت نے نقصان کا جائزہ لینے اور متاثرہ کسانوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے تشکیل دی خصوصی ٹاسک فورس
ٹاسک فورس متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی اور لیچی کی فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ فصل کے نقصان کا سائنسی مطالعہ بھی کیا جائے گا تاکہ مسئلے کی اصل وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔ کمیٹی اپنی رپورٹ میں فوری اور طویل مدتی اقدامات کی سفارشات بھی پیش کرے گی تاکہ مستقبل میں کسانوں کو ایسے بحران کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Patna Protest: پٹنہ میں TRE-4 امیدواروں نے کیا زبردست احتجاج، حالات خراب ہونے پر پولیس نے کیا لاٹھی چارج
پٹنہ میں بی پی ایس سی ٹیچرامیدواروں نے ٹی آرای-4 نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر ناراض ہو کر زبردست احتجاج کیا۔ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور پھر صورتحال خراب ہوگئی، جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ بھرتی کے عمل میں تاخیر اور عمر کی حد ختم ہونے پر امیدوار ناراض ہیں۔
Nitish Kumar Son Nishant To Become Minister: بہار میں کل سمراٹ کابینہ کی توسیع متوقع، نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کو بھی کابینہ میں کیا جا سکتا ہے شامل
بہار کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر جمعرات کو سمراٹ کابینہ کی توسیع متوقع ہے۔ اس موقع پر سب سے بڑی خبر یہ سامنے آئی ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی صدر نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کو بھی کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔





