بہار کے سپول میں کیرتن کر رہے لوگوں کو تیز رفتار کار نے روند ڈالا، 5 افراد ہلاک، مہلوکین کے اہل خانہ کو معاوضہ کا اعلان
حادثے میں بھونیشوری یادو، رام چندریادواورکرشنا ساہ شدید زخمی ہوگئے۔ تینوں کوفوری طورپرصدراسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران بھونیشوری یادواوررام چندریادو نے دم توڑدیا۔ اس طرح حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کرپانچ ہوگئی۔ کرشنا ساہ کا علاج جاری ہے۔ علاج کے دوران دومزید افراد کی موت کی خبرملتے ہی متوفین کے اہل خانہ اوردیگرلوگوں میں غم وغصہ پھیل گیا۔
Tejashwi Yadav Supports Students Protest: ’افسران کی زبان مہذب ہونی چاہیے‘، بی پی ایس سی تنازع پر تیجسوی یادو نے معافی کا کیا مطالبہ
امتحان سے متعلق مبینہ بدسلوکی پر راشٹریہ جنتا دل (RJD) کے لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی نے اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران کو امیدواروں سے احترام سے پیش آنا چاہیے۔ساتھ ہی انہوں نے افسران کے رویے پر سوال اٹھاتے ہوئے معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
PM Modi’s Big Gift to Bihar: وزیر اعظم مودی کا بہار کو بڑا تحفہ، 11.18 لاکھ مکانات کی منظوری، وزیر اعلیٰ نے ٹویٹ کرکے دی معلومات
بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ریاست کے لیے 11 لاکھ 18 ہزار 937 مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔
Tejashwi started paying tribute to Jitan Ram Manjhi: دشرتھ مانجھی کی جگہ جیتن رام مانجھی کوخراج عقیدت پیش کرنے لگے تیجسوی،سابق وزیراعلیٰ کا طنز’نشہ شراب میں ہوتا توناچتی بوتل‘
خطاب کے دوران زبان پھسلنے پر تیجسوی یادو نے فوری طور پر غلطی درست کی، جیتن رام مانجھی نے سوشل میڈیا پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا: نشہ کچھ بھی کرا سکتا ہے
Lakhisarai Temple Stampede: صدر مرمو اور پی ایم مودی نے لکھی سرائے مندر بھگدڑ حادثہ پر گہرے دکھ کا کیا اظہار
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیر اعظم دفتر نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے لکھی سرائے میں بھگدڑ کے باعث ہونے والی اموات سے وہ بہت غمزدہ ہیں۔ پی ایم او کے مطابق، اس دکھ کی گھڑی میں وزیر اعظم کی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ پیغام میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پرارتھنا بھی کی گئی۔
Bihar temple stampede: لکھی سرائے کے مندر میں بجلی کا کرنٹ پھیلنے کی افواہ سے بھگدڑ، 8 خواتین عقیدت مندوں کی موت
انتظامیہ کے مطابق، جس وقت یہ حادثہ پیش آیا، اس وقت بجلی کی سپلائی بند تھی۔ بجلی کے تار کو بھی کور کیا گیا تھا، اس لیے موقع پر کرنٹ پھیلنے کی بات درست نہیں تھی۔ تاہم، بجلی کے کھمبے کے گرنے اور اس کے بعد پھیلنے والی افواہ نے حالات کو انتہائی سنگین بنا دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بڑی تعداد میں موجود عقیدت مندوں کے درمیان بھگدڑ مچ گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران فوری طور پر موقع پر پہنچے۔
Bharat Tiwari Case: معاوضہ نہیں، بیٹے کے لیے انصاف چاہیے! ماں آشا دیوی کی جذباتی اپیل، قصورواروں کو سزا دینے کا مطالبہ
بہار کے بھوجپور ضلع کے بلؤٹی گاؤں میں بھرت تیواری کی موت کے بعد ان کی والدہ آشا دیوی نے حکومت سے مالی مدد یا ملازمت کے بجائے اپنے بیٹے کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ آشا دیوی نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح بھرت کی موت کے ذمہ دار افراد کی گرفتاری اور انہیں سخت سزا دلانا ہے۔
Bharat Tiwari Encounter: بھرت تیواری کے اہل خانہ کو مالی تعاون اور سرکاری ملازمت، وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نےکردیا بڑا اعلان
بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے کمیشن آف انکوائری نے اپنی عبوری رپورٹ پیش کردی ہے۔ کمیشن کی طرف سے پیش کردہ حقائق اورسفارشات کی بنیاد پر بھرت تیواری کے اہل خانہ کو مدد اور انصاف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
PMEGP: شیکھرپورہ میں پی ایم ای جی پی نے بدلی گوری کی قسمت، سلائی اور ہینڈی کرافٹ کے ذریعے 20 لوگوں کو دے رہی ہیں روزگار
بہار کے شیکھرپورہ ضلع کی رہنے والی گوری کی زندگی میں وزیر اعظم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (PMEGP) نے ایک نیا موڑ پیدا کیا ہے۔ کبھی محدود وسائل کے ساتھ اپنے کام کو آگے بڑھانے کی کوشش کرنے والی گوری نے سرکاری اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سلائی اور ہینڈی کرافٹ کا کاروبار شروع کیا اور آج وہ خود نہ صرف خود کفیل ہیں بلکہ تقریباً 20 لوگوں کو روزگار بھی فراہم کر رہی ہیں۔
Sitamarhi Bribery Case: وزیر سے ہی مانگ لی 50 ہزار روپے کی رشوت! جانیے وائرل ویڈیو والے ملازم کا کیا ہوا انجام؟
بہار کے سیتامڑھی میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کی بہبود کے وزیر لکھندر پاسوان کی موجودگی میں ایک ڈیٹا انٹری آپریٹر پر 50 ہزار روپے رشوت مانگنے کا الزام لگا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔





