Hamas’s political chief reviews new truce proposal : غزہ میں جنگ روکنے کیلئے پیرس پلان پراسماعیل ہانیہ اوربنجامن نتن یاہو کے بیانات سے منڈلانے لگا خطرہ
اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس ہر اُس سنجیدہ اور عملی اقدام کا خیر مقدم کرے گی جو قیدیوں کے تبادلے سمیت غزہ میں جنگ و محاصرے کے خاتمے اور انفراسٹرکچر کی دوبارہ بحالی کا باعث بنے۔ واضح رہے کہ پیرس میں امریکہ، اسرائیل، مصر اور قطر کے مذاکرات کار غزہ میں جنگ بندی اور صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لئے کسی نتیجے تک پہنچے ہیں۔
Israel-Hamas War: ‘غزہ میں نسل کشی کا الزام جھوٹا اور توہین آمیز…’، بین الاقوامی عدالت کے حکم پر نیتن یاہوہوئے برہم
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیلی شہروں پر حملے کئے۔ نیز حماس نے اپنے حملے کو بار بار دہرانے کا عزم کیا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کی جنگ حماس کے خلاف ہے، فلسطینی شہریوں کے خلاف نہیں۔
Israeli Supreme Court strikes down controversial judicial law: جنگ اور سیاسی رسہ کشی کے بیچ بنجامن نتن یاہو کو لگا”سپریم “جھٹکا
نئی قانون سازی نے حکومت اور وزراء کے فیصلوں کو منسوخ کرنے کے لیے سپریم کورٹ کے پاس موجود ٹولز میں سے ایک کو ہٹا دیا تھا، لیکن تمام نہیں۔ اس نے عدالت کی ایسے فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کی اہلیت کو چھین لیا جو اسے "غیر معقول" سمجھتے تھے۔لیکن اب عدالت نےا س قانون کو ہی منسوخ کردیا ہے۔
Israeli infighting can harm war effort, security: اسرائیل پر اندرونی جنگ کا خوف غالب،لیڈرشپ کے درمیان اختلافات سے جنگ میں ہوسکتا ہے بڑا نقصان،صدر ہرزوگ نے اتحاد کا دیا پیغام
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے اسرائیلی قیادت کے درمیان اتفاق وتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اختلافات سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی لیڈرشپ کے درمیان اختلافات موجودہ جنگی کوششوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔ حماس کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔
Israel-Palestine conflict: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے نئی ڈیل کا دیا اشارہ
اسرائیل غزہ پر مسلسل گولہ باری کر رہا ہے جس سے 7 اکتوبر سے اب تک تقریباً 19,000 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ مزید ہزاروں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
Israel-Hamas War: نیتن یاہو نے موساد چیف کا قطر کا دورہ کیوں منسوخ کیا؟ یرغمالیوں کے اہل خانہ میں شدید ناراضگی
اس ماہ کے آغاز میں دوحہ میں ہونے والی مذاکرت کے ٹوٹنے کے بعد سے باضابطہ طور پر مذاکرات دوبارہ شروع نہیں ہوسکی ہے۔
Israel Hamas War: دنیا ساتھ دے نہ دے، حماس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے قرارداد کے بعد اسرائیل کا بڑا اعلان
غزہ میں 18 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ اس میں بیشترخواتین اوربچے شامل ہیں۔ اس درمیان حماس سربراہ اسمٰعیل ہانیہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے کو روکنے کے لئے ہم کسی بھی تبادلہ خیال اور پہل کرنے کے لئے تیار ہیں۔
Israeli opposition leader reiterates call for Netanyahu to leave office: اسرائیل میں بنجامن نتن یاہو کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی کوشش تیز، یائرلاپید نے نتن یاہو سے حکومت چھوڑنے کو کہا
ایک بیان میں، اس نے کہا کہ وہ شہریوں کو مشورہ دے رہا ہے کہ وہ افریقہ کے ممالک (جنوبی افریقہ اور اریٹیریا) وسطی ایشیاء (بشمول ازبیکستان، قازقستان، کرغزستان اور ترکمانستان) کے غیر ضروری سفر پر نظر ثانی کریں۔چونکہ ان ممالک میں اسرائیلی شہریوں کیلئے خطرہ بڑھنے کا اندیشہ ہے اس لئے ان ممالک کے سفرسے فی الحال گریز کریں ۔
Corruption trial of Israeli PM Netanyahu resumes: جنگ کے بیچ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کی مشکلات میں اضافہ
نیتن یاہو پر 2019 میں درج تین مقدمات میں دھوکہ دہی، رشوت خوری اور اعتماد کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جنہیں کیس 1000، 2000 اور 4000 کہا جاتا ہے۔کیس 1000 میں، وزیر اعظم، اپنی اہلیہ سارہ کے ساتھ، ہالی ووڈ کے ممتاز پروڈیوسر آرنن ملچن اور آسٹریلوی ارب پتی تاجر جیمز پیکر سے سیاسی احسانات کے عوض شیمپین اور سگار سمیت تحائف وصول کرنے کا الزام ہے۔
Israel-Hamas War: دنیا بھر میں حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے اسرائیل،رپورٹ میں کیا گیا بڑا دعوی
ڈبلیو ایس جے کی رپورٹ میں حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں ترکی، لبنان اور قطر میں حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔





