Bharat Express

Bangladesh Crisis

پروفیسر محمد یونس کی قیادت میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بدھ کے روز سب سے بڑی اسلامی جماعت 'جماعت اسلامی' پر سے پابندی اٹھا لی ہے۔ حکومت نے یہ کہتے ہوئے پابندی اٹھا لی ہے کہ جماعت کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔

محمد معزو نے الزام لگایا ہے کہ بورڈ آف ممبرس سابقہ حکومت کے تئیں زیادہ وفادار ہیں، جبکہ بینک کوموجودہ حکومت کے مفاد میں کام کرنا چاہئے۔ معزونے اپوزیشن پرتختہ پلٹ کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے پڑوسی ممالک میں ہوئے حادثات سے جوڑا ہے۔

انصار فورس اور حکومت کے درمیان تنازع اس وقت انتہا کو پہنچا جب ممتاز طلبہ رہنماؤں کی حراست کی اطلاع ملنے پر ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبہ بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے بنگلہ دیش کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور صورتحال کی جلد بحالی اور اقلیتوں بالخصوص ہندوؤں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہفتہ کی صبح تک ایف ایف ڈبلیو سی کے بلیٹن کے مطابق جنوب مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں 6 ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ جو ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں ان میں کشیارا، مانو، کھوئی، گمتی، مہوری اور فینی شامل ہیں

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے خلاف 50 سے زیادہ فوجداری مقدمات درج ہیں۔ ان میں سے 40 سے زائد کا تعلق قتل اور اغوا سے ہے۔

نئی عبوری حکومت نے مسلسل تین مرتبہ ملک کی وزیر اعظم رہنے والی شیخ حسینہ کے خلاف قتل، نسل کشی اور اغوا کے 30 سے ​​زائد مقدمات درج کیے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ ہندوستانی سیاست دان، بالی ووڈ اداکار اور نام نہاد سیکولر سماجی کارکن، جو ہر مسئلے پر اپنی رائے رکھتے ہیں، نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف تشدد پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

بنگلہ دیش کے سربراہ محمد یونس نے جمعہ (16 اگست) کو وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی۔ اس دوران یونس نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

امروہہ، یوپی میں واقع کلکی دھام کے پیتھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم نے بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر ہونے والے اس ظلم کے حوالے سے ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے۔