Bharat Express

Arvind Kejriwal

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر یوٹیوبر دھرو راٹھی کا ویڈیو شیئرکرنے کے معاملے میں 2018 میں یہ معاملہ درج ہوا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے کیس کو منسوخ کرنے سے انکار کردیا تھا، اسی کے خلاف اروند کیجریوال سپریم کورٹ پہنچے ہیں۔

ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ایسے مواد کو ری ٹویٹ کرتے وقت ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے جس کے بارے میں کسی کو علم نہ ہو

عام آدمی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے دہلی میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کے لیے تین سیٹوں کی پیشکش کی ہے۔ عام آدمی پارٹی خود 7 میں سے چار سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ حالانکہ فی الحال کانگریس اس پیشکش پر کچھ کہنے سے گریز کر رہی ہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا ساتواں سمن ملا ہے۔ انہیں پوچھ گچھ کے لئے پیر کے روز(26 فروری) بلایا گیا ہے۔

حال ہی میں ای ڈی نے انہیں چھٹی بار سمن جاری کیا تھا۔ اس سے پہلے سی ایم اروند کیجریوال پانچ بار ای ڈی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر چکے ہیں۔

یہ دوسری بار ہے جب اروند کیجریوال حکومت نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ مانگا ہے۔ 70 رکنی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے 62 ایم ایل اے ہیں اور بی جے پی کے آٹھ ایم ایل اے ہیں۔

اروند کیجریوال نے کہا، "میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے کسی بھی ایم ایل اے نے پارٹی نہیں بدلی ہے اور سبھی مضبوطی سے ہمارے ساتھ ہیں۔"

وزیر اعلی کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی  کے ایم ایل ایز کو پکڑنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایکسائز پالیسی کے معاملے میں کوئی گھپلہ نہیں ہوا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری سندیپ پاٹھک نے 8 فروری کو تین لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ یہ بھی کہا گیا کہ سیٹوں کی تقسیم کو لے کر کانگریس کے ساتھ کئی بات چیت ہوئی، لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

انڈیا الائنس کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے کافی حدتک کانگریس سے راہیں الگ کرلی ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے پنجاب میں اکیلے لڑنے کے اعلان کے بعد دہلی میں کانگریس کو ایک سیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔