دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال۔ (فائل فوٹو)
عام آدمی پارٹی کے کئی اراکین اسمبلی نے منگل کو جیل میں بند دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال سے ملاقات کی۔ ان اراکین اسمبلی نے سنیتا کیجریوال کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی۔ سبھی اراکین اسمبلی نے ایک ہی بات کہی کہ اروند کیجریوال کسی بھی قیمت پروزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ نہ دیں۔
سبھی اراکین اسمبلی نے ایک آواز میں کہا کہ دہلی کی 2 کروڑ عوام کیجیریوال کے ساتھ کھڑی ہے۔ کسی بھی قیمت پراستعفیٰ نہ دیں، جیل سے ہی حکومت چلائیں۔ عام آدمی پارٹی کے مطابق، 55 اراکین اسمبلی نے سی ایم آواس جاکرسنیتا کیجریوال سے ملاقات کی ہے جبکہ ستیندر جین اورمنیش سسودیا جیل میں ہیں۔ ان کے علاوہ 4 اراکین اسمبلی دہلی سے باہرہیں۔
یہ اراکین اسمبلی اوروزیر پہنچے تھے سی ایم آواس
اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پرجواراکین اسمبلی پہنچے تھے، ان میں آتشی مارلینا، سوربھ بھاردواج، گوپال رائے، درگیش پاٹھک، پرہلاد ساہنی، بی اے جون، راجیش گپتا، پرملا ٹوکس، راج کماری ڈھلّوں، سنجیو جھا، بھاؤنا گوڑ، سہی رام پہلوان اورعبدالرحمان وغیرہ سنیتا کیجریوال سے ملنے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ (سی ایم آواس) پرپہنچے تھے۔ اس کے علاوہ دہلی حکومت میں وزیرکیلاش گہلوت، راج کمار آنند اورعمران حسین بھی ول لائن پہنچے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

