Bharat Express

Delhi Excise Policy Case: ای ڈی کا بڑا دعوی، کیجریوال نے پوچھ گچھ کے دوران لیا آتشی اور سوربھ بھردواج کا نام

کیجریوال نے پوچھ گچھ کے دوران کہا کہ نائر نے انہیں رپورٹ نہیں کیا، وہ آتشی اور سوربھ بھاردواج کو رپورٹ کرتے تھے۔ آپ کو بتا دیں کہ آتشی اور سوربھ کا نام پہلی بار عدالت میں لیا گیا۔

ای ڈی کا بڑا دعوی، کیجریوال نے پوچھ گچھ کے دوران لیا آتشی اور سوربھ بھردواج کا نام

Delhi Excise Policy Case: دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں ای ڈی کی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد سی ایم اروند کیجریوال کو 15 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس درمیان ای ڈی نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ اے ایس جی ایس وی راجو نے کہا ہے کہ کیجریوال نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وجے نائر مجھے نہیں بلکہ آتشی کو رپورٹ کرتے تھے۔ اے ایس جی راجو نے عدالت میں کہا کہ وجے نائر کیجریوال کے قریب رہے ہیں۔ کیجریوال نے پوچھ گچھ کے دوران کہا کہ نائر نے انہیں رپورٹ نہیں کیا، وہ آتشی اور سوربھ بھاردواج کو رپورٹ کرتے تھے۔ آپ کو بتا دیں کہ آتشی اور سوربھ کا نام پہلی بار عدالت میں لیا گیا۔

کورٹ میں سوربھ بھردواج کو لگا جھٹکا

اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق جس وقت اروند کیجریوال نے سوربھ بھاردواج کا نام لیا اس وقت سوربھ بھاردواج کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ سوربھ اپنا نام سن کر پوری طرح چونک گئے اور انہوں نے اپنے ساتھ کھڑی سنیتا کیجریوال کی طرف دیکھا۔ سنیتا نے بھی سوربھ کی طرف دیکھا۔

اروند کیجریوال کو کورٹ نے 15 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا

شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو پیر کے روز (یکم اپریل، 2024) کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دہلی کی راؤزایوینیو کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے مطالبہ پراروند کیجریوال کو 15 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ ای ڈی نے اروند کیجریوال کی حراست میں اضافہ کرنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا، جس کے بعد عدالت نے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ اب اروند کیجریوال 15 دنوں تک تہاڑجیل میں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں- Arvind Kejriwal ED Remand: اروند کیجریوال کو بڑا جھٹکا، کورٹ نے 15 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا

ای ڈی کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے ایڈیشنل سالسٹرجنرل ایس وی راجو نے کہا کہ کیجریوال جانچ میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ سب بتانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم آگے بھی اروند کیجریوال کی حراست کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔ ای ڈی نے مطالبہ کیا کہ اروند کیجریوال کو 15 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا جائے، جسے عدالت نے قبول کرلیا۔ ای ڈی نے عدالت کو بتایا کہ کیجریوال نے ڈیجیٹل ڈیوائس کے پاس ورڈ نہیں دیئے۔ اروند کیجریوال کا طرزعمل عدم تعاون کا رہا ہے اوروہ مبہم جواب دے رہے ہیں، زیادہ ترسوالات کے جوابات نہیں جانتے۔ کیجریوال نے 3 کتابیں عدالتی تحویل میں رکھنے کی اجازت مانگی ہے۔ یہ ہیں- بھگوت گیتا، رامائن اوروزیراعظم کیسے فیصلے لیتے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read