عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال
دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں بند وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی طبیعت ناساز ہے ۔ ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد کیجریوال کا ساڑھے چار کلو وزن کم ہو گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے کیجریوال کی طبعیت کو لے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مرکزی تفتیشی ایجنسی نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق ایک لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد کیجریوال ای ڈی کی حراست میں رہے اور پھر عدالت نے انہیں 15 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ عدالتی حراست میں بھیجے جانے کے بعد کیجریوال کو تہاڑ جیل کے بیرک نمبر 2 میں رکھا گیا ہے۔
دراصل، ای ڈی نے دعوی کیا ہے کہ اروند کیجریوال دہلی شراب پالیسی سازی اور نفاذ میں ہوئی بے قاعدگیوں سے متعلق سازش میں ملوث ہیں۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی لیڈران بھی متعلقہ معاملہ ملوث پائے گئے ہیں۔ سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اسی معاملے میں جیل میں بند ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ کو راحت ملی ہے، انہیں منگل 2 اپریل، 2024) کو ضمانت مل گئی۔ جبکہ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔
عام آدمی پارٹی نے کیا کہا؟
دہلی حکومت کے ایک وزیر اورعام آدمی پارٹی لیڈر آتشی نے دعویٰ کیا کہ ان کے قریبی شخص نے ان سے کہا تھا کہ وہ بی جے پی میں شامل ہو جائیں ورنہ ایک ماہ کے اندر گرفتار ہونے کے لیے تیار رہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


