Delhi Chief Minister Arvind Kejriwal: دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں اروند کیجریوال کی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ میں جلد سماعت کے لیے تیار
دہلی شراب پالیسی کیس میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند کیجریوال اور ونود چوہان کو ان کی عدالتی حراست ختم ہونے کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کی عدالتی حراست میں 12 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔
PM Modi targets Opposition: کرپشن عآپ کی، شکایت کانگریس کی،پھر کاروائی ہو تو مودی قصوروار کیسے؟ کوئی بدعنوان نہیں بچ پائے گا، یہ مودی کی گارنٹی ہے
کانگریس کو اب بتانا چاہیے کہ کیا پریس کانفرنس میں عآپ کے خلاف دیے گئے ثبوت جھوٹے تھے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کا دوہرا معیار ہے۔ میں ملک کو بار بار یاد دلانا چاہتا ہوں کہ یہ کیسی منافقت چل رہی ہے۔ یہ لوگ دہلی میں ایک اسٹیج پر بیٹھ کر بدعنوانوں کو بچانے کے لیے ریلیاں نکالتے ہیں۔
Arvind Kejriwal’s plea in Delhi liquor policy case: دہلی ہائی کورٹ نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کے خلاف اگلی سماعت 17 جولائی کو ہو گی
سی بی آئی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ جب ملک میں کورونا کی دوسری لہر چل رہی تھی تو کابینہ میں شراب پالیسی میں تبدیلی کی کیا ضرورت تھی؟ آپ کو بتا دیں کہ سی بی آئی نے کیجریوال کو 26 جون کو گرفتار کیا تھا۔
CM Arvind Kejriwal: سی بی آئی کی گرفتاری اور ریمانڈ کو سی ایم اروند کیجریوال نے کیا چیلنج ، اٹھایا بڑا قدم ،جانئے اب کیا ہوگا؟
مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی نے اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد 10 مئی کو سپریم کورٹ نے انہیں 21 دن کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔ انہوں نے 2 جون کو تہاڑ جیل میں سرینڈر کیا۔ تب سے وہ تہاڑ میں ہیں۔
Sanjay Singh has accused the Modi Government: مودی حکومت اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں، سنجے سنگھ نے ہیمنت سورین کی ضمانت اور کیجریوال کی گرفتاری پر بولا بڑا حملہ
عام آدمی پارٹی کے سینئرلیڈر، قومی ترجمان اورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ ہیمنت سورین کی ضمانت مل گئی ہے، ان کو صرف اس لئے گرفتارکیا گیا تھا کہ تاکہ وہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکیں اورمودی جی کا راستہ صاف ہوسکے اوروہ الیکشن جیت سکیں۔
Arvind Kejriwal Custody: اروند کیجریوال 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجے گئے، دہلی کے وزیراعلیٰ تہاڑ جیل میں رہیں گے
دہلی کے وزیر اعلیٰ کو سی بی آئی نے اپنی حکومت کی شراب پالیسی میں بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ 21 مارچ کو، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اسے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا۔
AAP protests against Kejriwal’s arrest: کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف AAP کا احتجاج، دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر بھاری فورس تعینات
عام آدمی پارٹی کے احتجاج کا بنیادی مقصد کیجریوال کی رہائی کا مطالبہ کرنا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت اپنے سیاسی مقاصد کے لیے تمام مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔
Arvind Kejriwal Arrested: وزیر اعلی کیجریوال کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچا ، راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے اٹھا یا یہ بڑا قدم
عام آدمی پارٹی ایم پی نے لکھا، "لہذا، آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس طرح کی کارروائی کو فوری طور پر روکیں۔ تاکہ ہندوستان کا جمہوری وفاقی نظام صحت مند اور ہموار رہے۔
Centre is using CBI to trap Kejriwal: Akhilesh Yadav: ’’کیجریوال کو پھنسانے کیلئے سی بی آئی کا استعمال کر رہی ہے مرکزی حکومت…‘‘، اکھلیش یادو کا بی جے پی پر بڑا الزام
اکھلیش یادو نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) ایسے لوگوں کو پھنسا رہی ہے جو بی جے پی کے لیے مختلف معاملات میں خطرہ ہیں۔
Delhi Liquor Policy Case: کیجریوال کو 3 دنوں کے لئے سی بی آئی ریمانڈ پر بھیجا گیا، شراب گھوٹالہ میں راؤز ایونیو کورٹ کا فیصلہ
اروند کیجریوال نے کہا کہ ان کا (سی بی آئی) کا پورا منصوبہ میڈیا کے سامنے ہمیں بدنام کرنا ہے۔ براہ کرم ریکارڈ کریں کہ یہ تمام چیزیں سی بی آئی ذرائع کے ذریعہ میڈیا میں پھیلائی گئی ہیں۔