Bharat Express

Arvind Kejriwal

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے یوپی بی جے پی میں جاری سیاسی رسہ کشی کے تعلق سے اظہار خیال کرتے  ہوئے کہا کہ ' دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا تھا، 'یوگی جی کو دو ماہ میں ہٹا دیا جائے گا۔

دہلی جیل رولز 2018 کے رول 585 کے تحت قوانین سب کے لیے یکساں ہیں اور کسی بھی قیدی کو خصوصی ریات فراہم کرنا ایک غلط مثال قائم کرے گا اور ایسا کرنا دہلی جیل کے قوانین 2018 کی خلاف ورزی ہوگی۔

ای ڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ اے اے پی لیڈروں کو دی گئی رشوت کے بدلے میں انہیں پالیسی سازی تک رسائی حاصل ہوئی اور انہیں سازگار حالات کو یقینی بنانے کے لیے دفعات کی پیشکش کی گئی۔

عام آدمی پارٹی اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے لیڈران کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے، عام آدمی پارٹی نے کہا کہ حزب اختلاف کا متحدہ محاذ’انڈیا اتحاد’  آمریت کے خلاف ہے۔

دہلی کی وزیر آتشی کا دعویٰ ہے کہ جیل میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی صحت کو خراب کرنے کی جان بوجھ کر کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "بار بار یہ بات اٹھائی گئی ہے کہ آمروں کو جیلوں میں ڈالا جاتا ہے اور انہیں مارنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کا مقصد اروند کیجریوال کو جیل میں اذیت دینا ہے اور حکومت کا مقصد اروند کیجریوال کی زندگی سے کھیلنا ہے۔

عبوری ضمانت کے بعد بھی کیجریوال کے جیل میں رہنے کی وجہ سی بی آئی کے ذریعہ ایک اور معاملے میں ان کی گرفتاری ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ جب کیجریوال ای ڈی کی جانچ کے دوران جیل میں تھے، سی بی آئی نے انہیں 26 جون 2024 کو مبینہ شراب گھوٹالہ میں گرفتار کیا تھا۔ سی

راؤز ایوینیو کورٹ نے سی بی آئی معاملے میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عدالتی حراست 25 جولائی تک بڑھا دی ہے۔

آتشی نے کہا کہ بی جے پی کو معلوم تھا کہ کیجریوال کو راؤس ایونیو کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ اسے معلوم تھا کہ سپریم کورٹ سے بھی انہیں ضمانت مل جائے گی، اس لیے اس نے ایک اور سازش رچی اور سپریم کورٹ میں ضمانت کی سماعت ہونے سے ایک دن پہلے اروند کیجریوال کو سی بی آئی کے ہاتھوں گرفتار کروا دیا۔

اے اے پی کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سوربھ بھردواج نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمام کیسز فرضی ہیں۔ میں ان تمام لوگوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جو مرکزی حکومت کے مظالم کے خلاف لڑ رہے ہیں۔