Bharat Express

Arvind Kejriwal

اپنے خطاب میں اروند کیجریوال نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا، 'میں نے استعفیٰ اس لیے دیا کیونکہ میں وزیر اعلیٰ کی کرسی کا بھوکا نہیں ہوں۔ میں پیسہ کمانا نہیں چاہتا۔ ہم ملک کی سیاست بدلنے آئے تھے۔

دہلی کی نئی وزیراعلیٰ آتشی نے کہا کہ اروند کیجریوال نے وزیراعلیٰ رہتے ہوئے گزشتہ 10 سالوں میں دہلی کی تصویر کوبدل دیا ہے۔ دہلی کے عام لوگوں کی زندگی کو بدل دیا ہے۔ انہوں نے دہلی میں رہنے سبھی غریبوں کے درد کو سمجھا اور سرکاری اسکولوں میں بچوں کا مستقب بدلا ہے۔

آج شام راج نواس میں حلف لینے کے بعد آتشی دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ ہوں گی۔ دیگر دو بی جے پی کی سشما سوراج اور کانگریس کی شیلا دکشت تھیں۔ آتشی نے کہا تھا کہ یہ پارٹی اور دہلی کے لوگوں کے لیے ایک جذباتی لمحہ ہے۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ 'انہوں نے مجھے جھوٹے مقدمے میں جیل میں ڈالا، میں پانچ ماہ تک جیل میں رہا'۔ جیل سے سیدھا آپ پاس آ رہا ہوں۔ انہوں نے (بی جے پی) مجھے جیل میں توڑنے کی کوشش کی۔

اطلاعات کے مطابق کالکاجی حلقہ سے AAP ایم ایل اے آتشی وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 70 رکنی دہلی اسمبلی میں اپنی حکومت کی اکثریت ثابت کریں گی۔

دراصل، اروند کیجریوال نے منگل کو دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے۔ سکسینہ کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے کے بعد،نامزد وزیراعلیٰ آتشی نے منگل کو ہی نئی حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا۔

بلڈوزرکارروائی پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بی ایس پی سربراہ مایاوتی کا بھی ردعمل آیا ہے۔ انہوں نے بلڈوزر کارروائی سے متعلق مرکزی حکومت پرتنقید کی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال منگل کواستعفیٰ دینے کے بعد سرکاری رہائش گاہ کوخالی کریں گے۔ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بتایا کہ کچھ ہفتوں میں وہ سرکاری رہائش گاہ خالی کردیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیجریوال کی سیکورٹی سے متعلق تشویش ظاہرکی۔

یوگیندر یادو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے بانی ارکان میں سے ایک ہیں۔ سال 2015 میں انہیں کافی تنازعات کے بعد پارٹی سے الگ ہونا پڑا اور سینئر وکیل پرشانت بھوشن کے ساتھ مل کر انہوں نے سوراج ابھیان تنظیم شروع کی۔

کیجریوال کے استعفیٰ کے بعد گوپال رائے نے کہا کہ سی ایم کیجریوال نے اپنا استعفی لیفٹیننٹ گورنر کو سونپ دیا ہے۔ ہم نے لیفٹیننٹ گورنر کو پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، آتشی نے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا ہے۔ ایل جی سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد حلف لیا جائے۔