Bharat Express

Anurag Thakur

راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا تھا کہ انہوں نے بھگوت گیتا اور کئی اپنیشد پڑھے ہیں اور بی جے پی جو کچھ کرتی ہے اس میں ہندو (مذہب) جیسا کچھ نہیں ہے، بالکل نہیں۔

یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب صدر ہند دروپدی مرمو نے 8 سے 10 ستمبر کے درمیان ہونے والے جی 20 ممالک کے اجلاس کے دوران 9 ستمبر کو ملک کے معززین کو دعوت نامہ بھیجا تھا۔ اس خط میں President of Bharat لکھا گیا تھا۔

راگھو چڈھا نے کہا کہ، 100 سے زائد ووٹ دہلی سروس بل کے خلاف پڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں ہم بھلے ہی اس بل کو روکنے میں کامیاب نہ ہوئے ہو لیکن ہم کورٹ میں اس کے خلاف پر زور لڑائی لڑیں گے۔

سوال بہت ہی آسان تھا اس لئے وزارت کو جواب دینے میں بھی کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوئی ،ویسے بھی کسی معاملے میں  یہ وزارت ہچکچاہٹ کی شکار نہیں ہوتی ہے۔ پہلے سوال کا تحریر ی جواب دیتے ہوئے وزارت نے کہا کہ  فی الحال وزارت اطلاعات ونشریا ت میں  30جون 2023 تک 1841 سیٹیں خالی ہیں۔

ایک تحریری جواب میں، اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ زیر بحث ویب سائٹس نے ایسا مواد شائع کیا ہے جو ہندوستان کی خودمختاری اور سالمیت، ہندوستان کے دفاع، ریاست کی سلامتی، غیر ملکی ریاستوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات یا امن عامہ کے مفاد میں نہیں پایا گیا ہے ۔

فلم اوپن ہائیمر میں ایک جگہ مباشرت کرتے ہوئے ایک سین دکھایا گیا ہے جس دوران ایکٹر کو بھگوت گیتا کا اشلوک پڑھتے ہوئے دیکھاگیا ہے۔ ایسا کرنے سے ہندو برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے جس سے ایک بڑا طبقہ اس فلم پر ناراضگی کا اظہار کررہا ہے۔

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ملک کی کچھ ریاستوں میں خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور کئی ریاستوں میں اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ بیگوسرائے میں جو کچھ ہوا وہ ہمارے سامنے ہے، لیکن وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس پر ایک لفظ بھی نہیں بولے

بھارت چین سرحد کے ساتھ ساتھ دور دراز کے علاقوں کے رہائشیوں کو جلد ہی دوردرشن مفت ڈش کنکشن ملیں گے۔ حکومت ان علاقوں میں موبائل کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لیے بھی تیزی سے کام کر رہی ہے۔

کئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی 7 خواتین ریسلرز میں سے واحد نابالغ مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرائے گئے اپنے پہلے بیان سے مکر گئی ہے۔

کھلاڑیوں کے مطابق انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پولیس کی تفتیش 15 جون تک مکمل کر لی جائے گی۔ تب تک حکومت کو وقت دیا جا رہا ہے۔ تب تک کسی قسم کا کوئی مظاہرہ نہیں ہوگا۔