Iran-backed proxy organizations surrendered to America: مشکل میں ایران، حمایت یافتہ 6 پراکسی تنظیموں نے امریکہ کے سامنے کی خود سپردگی
خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے جن تنظیموں نے ہتھیار ڈالنے کی بات کہی ہے، ان میں کتائب حزب اللہ اور نجبہ گروپ سرفہرست ہیں۔
Russia-Ukraine conflict: روسی صدر نے زیلنسکی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا، کہا کہ یوکرین میں ایک ’’عبوری انتظامیہ‘‘ قائم کی جائے
امریکہ کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کے درمیان روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعہ کو یوکرین میں ایک ’’عبوری انتظامیہ‘‘ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فوج یوکرین کے فوجیوں کو ’’ختم‘‘ کر دے گی۔
New Era of Strategic Digital Assets: اسٹریٹجک ڈیجیٹل اثاثوں کا نیا دور، کیا وائٹ ہاؤس اب امریکہ میں سونے کے خزانے سے خریدے گا بٹ کوائن؟
تزویراتی طور پر، یہ پالیسی یو ایس ٹریژری، فورٹ ناکس، اور ایکسچینج سٹیبلائزیشن فنڈ جیسے اہم اداروں کو متاثر کر سکتی ہے، جو کہ 1934 کے گولڈ ریزرو ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ ان اداروں کے پاس سونے کو بٹ کوائن میں تبدیل کرنے کے عمل کو سنبھالنے کا موقع ہو سکتا ہے۔
Boeing lays off 180 employees: بوئنگ نے بنگلورو ٹیکنالوجی سینٹر سے 180 ملازمین کو برطرف کیا
امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے اپنے بنگلورو ٹیکنالوجی سینٹر سے 180 ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔ کمپنی نے یہ قدم اپنی عالمی افرادی قوت کو کم کرنے کے منصوبے کے تحت اٹھایا ہے۔
PM Modi Meets Tulsi Gabbard: وزیر اعظم مودی نے امریکی انٹیلی جنس چیف تلسی گابرڈ سے کی ملاقات، تحفے میں پیش کیا مہاکمبھ کا ’’گنگا جل‘‘
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کی شام دہلی میں ریاستہائے متحدہ کے نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گابرڈ سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی نے تلسی گابرڈ کا استقبال کرتے ہوئے انھیں مہاکبھ سے لایا ہوا گنگا کا مقدس پانی پیش کیا۔
What is happening between US and Houthis in Yemen: یمن میں امریکہ اور حوثیوں کے درمیان کیا ہو رہا ہے؟ جانیے پورا معاملہ
مریکہ نے ہفتے کی رات یمن پر اپنے حملوں میں 100 سے زائد افراد کو زخمی اور ہلاک کیا۔ وہیں یمنی حوثیوں نے اتوار کی شام امریکی جنگی جہاز پر جوابی کارروائی کا دعویٰ کیا، جس کے بعد امریکہ نے یمن پر دوبارہ بمباری کی۔
Houthis attack US Navy ship: یمن پر امریکی حملوں کے جواب میں حوثیوں نے امریکی بحری بہاز پر کیا حملہ، بحیرہ احمر کی تازہ صورت حال عالمی تشویش کا باعث
یمن میں جاری تازہ جنگی صورت حال کے درمیان حوثی باغیوں نے امریکی بحری جہاز پر ایک اور حملے کا دعویٰ کیا ہے اور اسے یمن پر امریکی حملوں کا ’’جواب‘‘ قرار دیا ہے۔
Russia-Ukraine War: جنگ بندی کی بات چیت کے درمیان روس اور یوکرین کا ایک دوسرے پر بڑا فضائی حملہ
جنگ بندی کی بات چیت کے درمیان روس اور یوکرین نے ہفتے کو رات بھر ایک دوسرے پر شدید فضائی حملے کیے۔ دونوں فریقوں نے اپنے اپنے علاقوں میں دشمن کے 100 سے زیادہ ڈرونز کی اطلاع دی ہے۔
US to impose travel restrictions on 40+ countries: امریکہ چالیس سے زیادہ ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کی تیاری میں، پاکستان سمیت کئی ممالک کے لیے امریکی ویزا کا اجرا ہو سکتا ہے جزوی یا مکمل طور پر معطل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے چالیس سے زیادہ ممالک کے شہریوں کے لیے امریکہ میں داخلے اور سفر سے متعلق سخت پابندیاں نافذ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ روئٹرز کی خبر کے مطابق انتظامیہ کے ایک میمو میں کل 41 ممالک کو تین الگ الگ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
The consequences of cutting humanitarian aid will be dangerous: انسانی امداد کے لیے بڑے ممالک کی جانب سے فنڈنگ میں کٹوتی کے نتائج ہوں گے خطرناک، اقوام متحدہ نے کیا خبردار
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ 300 ملین افراد کو امداد کی ضرورت ہے اور ایسی صورت حال میں انسانی امداد کے فنڈز میں کی جانے والی کٹوتی عالمی سطح پر سخت نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر فلیچر نے بدھ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ایک نیوز بریفنگ میں کہا ’’بہت سے لوگ مارے جائیں گے کیوں کہ امداد ختم ہو رہی ہے۔‘‘





