Bharat Express

Akhilesh Yadav

اس سے پہلے بھی اکھلیش یادو نے سڑک پر سانڈوں کی لڑائی کی ویڈیو شیئر کی تھی۔ یہ ویڈیو کوشامبی کی ہے، جس میں دو موٹر سائیکل سوار سانڈوں کی لڑائی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اکھلیش یادو ریاست میں آوارہ جانوروں کو لے کر یوپی کی یوگی حکومت کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

Asaduddin Owaisi News: سماجوادی پارٹی لیڈرمنوج پانڈے نے اے آئی ایم آئی ایم لیڈراسدالدین اویسی پرزبردست حملہ کیا ہے۔ سماجوادی پارٹی لیڈر نے کہا کہ کچھ لوگ اے ٹیم اور بی ٹیم بن کرکام کر رہے ہیں۔

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے پی ٹی آئی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، "انہوں (بی جے پی حکومت) نے کئی فرضی انکاؤنٹر کیے ہیں۔ اب لوگ 2024 میں بی جے پی حکومت کا انکاؤنٹر کریں گے۔"

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرم دھمکی نہیں ہوتا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس کی من مانی سے ناراض ایس پی لیڈر شیو پال یادو آج پریس کانفرنس کر سکتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے پرسنل سیکرٹری کے ساتھ پولیس کی حرکتوں سے ناراض ہیں۔

بی جے پی یوپی میں اپنا خاندان بڑھانے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے، جب کہ اکھلیش یادو کا دعویٰ ہے کہ دو تہائی عوام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہیں۔ ایس پی صدر نے دعویٰ کیا کہ اس بار یوپی میں اپوزیشن اتحاد بی جے پی کا صفایا کردے گا۔

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش نے منی پور کے واقعہ کے لئے بی جے پی اور آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ منی پور کا واقعہ نفرت پھیلانے کی سیاست اور بات کرکے حکمرانی کی پالیسی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی ووٹ کی سیاست کی وجہ سے ایسا واقعہ منی پور میں پیش آیا جہاں خواتین کے استھ اس طرح کا برتاؤ کیا گیا۔

موجودہ حکومت بار بار یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کی بات کرتی ہے۔ یہ ملک کی اقلیتوں اور قبائلیوں کے خلاف سازش ہے۔ ملک کے کسی بھی طبقے پر بغیر رضامندی کے یکساں سول کوڈ (یو سی سی) نافذ کرنا دراصل اس کی شناخت کو مٹانے کی بدنیتی پر مبنی کوشش ہے۔

خبر ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ میٹنگ کا اہم ایجنڈا تنظیم کی مضبوطی اور لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی سے متعلق تھا۔ میٹنگ کے بعد اکھلیش یادو آم کھانے ملیح آباد روانہ ہو گئے۔ اعظم خان بھی بیٹے عبداللہ اعظم کے ساتھ دعوت میں نظر آئے۔

اکھلیش نے ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لے کر بھی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا، چاول، دالیں، سبزیاں مہنگی ہو گئی ہیں لیکن یہ حکومت کچھ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔ ٹماٹروں کی خبر دکھائی جائے تو حکومت ڈر جاتی ہے۔