Bharat Express

Akhilesh reiterates opposition to UCC: یکساں سول کوڈ پر اکھلیش یادو نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے موقف کی حمایت کا کیا اعلان

موجودہ حکومت بار بار یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کی بات کرتی ہے۔ یہ ملک کی اقلیتوں اور قبائلیوں کے خلاف سازش ہے۔ ملک کے کسی بھی طبقے پر بغیر رضامندی کے یکساں سول کوڈ (یو سی سی) نافذ کرنا دراصل اس کی شناخت کو مٹانے کی بدنیتی پر مبنی کوشش ہے۔

Akhilesh reiterates opposition to UCC: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے آج  لکھنؤ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے خلاف اپنی پارٹی کے موقف کو دہرایاہے۔ سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کو ایک میمورنڈم پیش کرنے والے  اس وفد نے مطالبہ کیا کہ ایس پی کو حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے ملک میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) نافذ کرنے کی کوشش کے خلاف مؤثر طریقے سے لڑنا چاہیے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ملک کے آئین میں دی گئی مذہبی اور ثقافتی آزادی اور بنیادی حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کی ضرورت ہے اور تبدیلی کی ہر کوشش کی شدید مزاحمت کی جانی چاہیے۔ موجودہ حکومت بار بار یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کی بات کرتی ہے۔ یہ ملک کی اقلیتوں اور قبائلیوں کے خلاف سازش ہے۔ ملک کے کسی بھی طبقے پر بغیر رضامندی کے یکساں سول کوڈ (یو سی سی) نافذ کرنا دراصل اس کی شناخت کو مٹانے کی بدنیتی پر مبنی کوشش ہے۔

اکھلیش یادو نے حمایت اور تعاون کا کیااظہار

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے وفد میں لکھنؤ عیدگاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی،مولانا بلال حسنی ندوی،مولانا نعیم الرحمن اور دیگر ارکان شامل تھے۔ اس موقع پر یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ  اکھلیش یادو نے کہا کہ ملک کے آئین نے مذہبی آزادی اور ثقافتی تشخص کو تحفظ فراہم کیا ہے۔ ملک کے ہر شہری کو اپنے مذہب کے مطابق عمل  کرنے،ایمان رکھنے اور تبلیغ کرنے کا حق دیا گیا ہے۔ اس کے تحت اقلیتوں اور قبائلیوں کے پرسنل لاز کو خصوصی تحفظ حاصل ہے، اور خاندانی معاملات میں ہر شخص کو اپنے مذہب کی پیروی کرنے کی اجازت ہے۔ اس لئے اس طرح کی جو کوششیں ہورہی ہیں وہ مجموعی طور پر ملک کے آئین پر حملہ ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read