Bharat Express

Akbaruddin Owaisi

انہوں نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں، اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ مدارس اور مساجد کو آباد رکھا جائے۔اس دوران انہوں نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مساجد کوغیر آباد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اویسی نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھیں۔

اے آئی ایم آئی ایم لیڈراکبرالدین اویسی کو ریاستی اسمبلی کا پروٹم اسپیکر نامزد کئے جانے پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے نومنتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کیا۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈراکبرالدین اویسی نے اس الیکشن میں چندریان گٹا سیٹ سے جیت درج کی ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ یہاں سے دو بار یکطرفہ جیت درج کرچکے ہیں۔

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی کے خلاف انتخابی تشہیر کے دوران ایک پولیس انسپکٹر کو کھلے عام دھمکی دینے کے معاملے میں مقدمہ درج ہوا ہے۔

اتنا ہی نہیں اویسی نے کہا کہ مجھے روکنے کے لیے کوئی ماں کا لال پیدا نہیں ہوا۔ اگر میں اشارہ کردوں تو آپ کو بھاگنا پڑے گا۔ کیا میں ان سے بھاگنے کو کہوں؟

کھنڈوا میں بی جے پی کی کمان سنبھالنے والے بی جے پی کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی، سابق مرکزی وزیر اور راجیہ سبھا ایم پی نے کانگریس پر سنگین الزامات لگائے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ فرقہ وارانہ ووٹوں کا ٹھیکہ لیتے ہیں۔ جب یہ چاروں طرف سے ناکام ہونے لگتے ہیں تو انہیں فرقہ وارانہ ووٹ یاد آتا ہے۔

راہل نے ریلی میں اویسی کی پالیسیوں پر سوال اٹھائے تھے اور کہا تھا کہ ان کا نظریہ نفرت انگیز ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ریلی میں جارحانہ انداز میں کہا تھا کہ اویسی بی جے پی کے 'نفرت کے نظریے' کے ساتھ ہیں۔