Bharat Express DD Free Dish

Aam Aadmi Party

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو سورت کی عدالت کے ذریعہ ہتک عزت کے معاملے میں دو سال کی قید کی سزا سنائے جانے کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا ردعمل آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیربی جے پی لیڈران اور پارٹیوں پرمقدمے کرکے انہیں ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

 Excise Policy Case: دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو ابھی جیل میں رہنا ہوگا۔ شراب پالیسی معاملے میں ملزم منیش سسودیا کو راؤز ایوینیو کورٹ نے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔

Delhi Budget 2023 Updates: دہلی کے وزیر خزانہ کیلاش گہلوت اسمبلی میں آج دہلی کا بجٹ پیش کر رہے ہیں۔ اس سے قبل مرکزی وزارت داخلہ نے دہلی حکومت کے بجٹ کو منظوری دے دی ہے۔

 وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف دہلی شہر میں ہزاروں پوسٹر لگائے گئے، جس کے بعد پولیس نے الگ الگ علاقوں میں تقریباً 100 ایف آئی آر درج کی۔ پوسٹروں کا لنک عام آدمی پارٹی سے بتایا جا رہا ہے۔

Delhi Budget Session 2023: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ منگل کو دہلی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونا تھا، لیکن مرکزی حکومت نے بجٹ روک دیا، اس پر ہم بحث کر رہے ہیں۔

دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی عدالتی حراست 14 دنوں تک کے لئے بڑھا دی گئی ہے۔

Delhi Liquor Policy Case: دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے تہاڑ جیل میں پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ ای ڈی نے 45 منٹ تک منیش سسودیا سے تہاڑ جیل میں پوچھ گچھ کی۔

Delhi Liquor Policy Case: دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو 20 مارچ تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

Manish Sisodia File Bail Application: عام آدمی پارٹی کے لیڈراور دہلی کے سابق وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے ضمانت کے لئے نچلی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ سسودیا فی الحال 4 مارچ تک سی بی آئی ریمانڈ میں ہیں۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیر اعظم مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم مودی نہیں چاہتے ہں کہ دہلی میں اچھا کام ہو۔