Bharat Express

Arvind Kejriwal Reaction on Supreme Court Verdict: سپریم کورٹ کے اہم فیصلے پر سامنے آیا وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا پہلا بیان، کہی یہ بڑی بات؟

Delhi Government vs Centre Row: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے کہا تھا کہ دہلی کی نوکرشاہی معاملے میں ایل جی قانون کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال۔ (فائل فوٹو)

دہلی حکومت بنام مرکز کے درمیان تنازعہ پرآئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جمہوریت کی جیت قرار دیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ‘دہلی کے لوگوں کے ساتھ انصاف کرنے کے لئے سپریم کورٹ کا تہہ دل سے شکریہ۔ اس فیصلے سے دہلی کی ترقی کی رفتار کئی گنا بڑھے گی۔ جمہوریت کی جیت ہوئی۔’

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا، دہلی حکومت دہلی حکومت کے پاس قانون سازی اورانتظامی اختیارہے، یہ وہی اختیارات ہیں جو دہلی حکومت کو حاصل ہیں۔ حالانکہ دارالحکومت دہلی دوسرے مرکز کے زیرانتظام ریاستوں سے الگ ہے، اس لئے اس میں کچھ حصوں جیسے پولیس، لاء اینڈ آرڈر اور زمین کو چھوڑ کر باقی سبھی چیزوں پر اسمبلی کا اختیار ہونا چاہئے۔

سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کے آئینی بینچ میں چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس ایم آرشاہ، کرشن مراری، ہما کوہلی اور پی ایس نرسمہا شامل ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دہلی میں حکومت کے پاس اختیارات کم ہیں کیونکہ وہ مرکز کے زیر انتظام صوبہ ہے۔ خدمات پر دہلی حکومت کا کنٹرول ہونا چاہئے۔ دہلی حکومت کو ٹرانسفر، پوسٹنگ کا اختیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Supreme Court on Delhi Govt vs LG: دہلی حکومت بنام ایل جی معاملے پر سپریم کورٹ نے سنایا بڑا فیصلہ، کہا- ہم 2019 کے فیصلے سے متفق نہیں

اس سے قبل 14 جنوری کو اس مسئلے پر ایل جی ونے سکسینہ کے دعووں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ لیفٹیننٹ گورنر دعووں سے متفق نہیں ہیں۔ دہلی کے نوکرشاہی تنازعہ معاملے میں ایل جی آئین اور قانون کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ اس کے جواب میں راج نواس کے افسر نے کہا تھا کہ ایل جی ونے سکسینہ اپنے فرائض کو پورا کرنے کے لئے آئین کے تئیں ذمہ دار ہیں۔ ان کے سبھی کام اور فیصلے وقت وقت پرآئین، پارلیمنٹ کے ذریعہ بنائے گئے قوانین اور عدالتوں کے ذریعہ جاری کئے فیصلوں کے موافق رہے ہیں۔

 -بھارت ایکسپریس

Also Read