Delhi CM Arvind Kejriwal Press Conference on CBI Notice: دہلی شراب پالیسی معاملے میں سی بی آئی کا نوٹس ملنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیراعظم مودی اور مرکز پر حملہ بولا ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے بی جے پی چلّا رہی ہے کہ دہلی میں کوئی شراب گھوٹالہ ہوگیا ہے اور ملک کی سبھی جانچ ایجنسیاں سارے کام چھوڑ کر اس کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہیں۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ کوئی شراب گھوٹالہ نہیں ہوا ہے۔ ان لوگوں نے جھوٹ بول کر کیس بنائے اور کہا کہ شراب گھوٹالہ ہوا ہے۔
بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا، ’اگر بی جے پی نے سی بی آئی کو مجھے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے تو ظاہرطور پر سی بی آئی ان کے حکم پر عمل کرے گی۔ عام آدمی پارٹی نے ملک کو امید دی ہے، وزیراعظم اس امید کو بجھانا چاہتے ہیں۔ کل انہوں نے (سی بی آئی) مجھے بلایا ہے اور میں یقینی طور پرجاؤں گا۔ اگر اروند کیجریوال بدعنوان ہے تو اس دنیا میں کوئی بھی ایماندار نہیں ہے۔ ‘ انہوں نے کہا کہ منیش سسودیا ر 14 فون برباد کرنے کا الزام ہے۔ اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کہہ رہا ہے کہ اس میں سے 4 فون اس کے پاس ہے اور سی بی آئی کہہ رہی ہے کہ ایک فون اس کے پاس ہے۔ اگرمنیش سسودیا نے ان فون کو برباد کردیا ہے، تو انہیں (سی بی آئی اور ای ڈی) فون کیسے ملے؟ یہ ایجنسیاں عدالت سے جھوٹ بول رہی ہیں۔
#WATCH | Manish Sisodia is accused of destroying 14 of his phones. Now ED is saying that out of that 4 phones are with them and CBI is saying that 1 phone is with them, if he has destroyed those phones, then how did they (CBI & ED) get those phones. These agencies are lying to… pic.twitter.com/R8KdMVEsly
— ANI (@ANI) April 15, 2023