Bharat Express

Sukesh Chandrashekhar Letter Bomb: سکیش چندر شیکھر نے جیل سے پھر پھوڑا لیٹربم، کیجریوال اور عام آدمی پارٹی پر لگایا سنگین الزام

200 کروڑ روپئے کی منی لانڈرنگ کیس میں جیل کی ہوا کھا رہے مہا ٹھگ سکیش چندرشیکھر جیل کے اندر سے ہی مسلسل لیٹر بم پھوڑ رہا ہے۔

سکیش چندر شیکھر نے جیل سے خط لکھ کر اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔

جیل میں بند سکیش چندرشیکھرکی طرف سے ایک بارلیٹر بم پھوڑا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی پر الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سکیش چندر شیکھردہلی حکومت اورعام آدمی پارٹی پرکئی الزام لگا چکا ہے۔

اس بار سکیش چندرشیکھر نے لیٹر میں دعویٰ کیا ہے کہ کیجریوال کا ساوتھ گروپ کے ساتھ کنکشن ہے اورکیجریوال کے کہنے پر ہی تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آرایس) دفتر میں 15 کروڑ روپئے پہنچایا گیا تھا۔

سکیش چندر شیکھر نے اپنے خط میں کہا کہ اس کے پاس وہ چیٹ بھی موجود ہے، جس میں اروند کیجریوال کے کہنے پر ٹی آرایس دفتر میں 15 کروڑ روپئے پہنچانے کی بات کی گئی۔ اس نے خط میں کہا کہ جو چیٹ اس کے پاس موجود ہے، اس میں 15 کروڑ روپئے دینے والا آپ کا حکم اور اسے قبول کرنے والا ٹی آرایس لیڈر کا بیان شامل ہے۔ یہ چیٹ کیجریوال کے ساوتھ گروپ کے ساتھ سودے بازی بھی واضح کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سکیش چندر شیکھر روہنی جیل سے وصولی کا ریکٹ چلاتا تھا: تین افسران پر لٹاتا تھا رقم

سکیش چندر شیکھر نے دعویٰ کیا کہ اس چیٹ کو کوڈ ورڈ میں بات کی گئی تھی تاکہ کسی کو پتہ نہ چلے۔ اس لئے چیٹ میں 15 کروڑ روپئے کو 15 کلو گھی کہہ کر مخاطب کیا گیا۔ سکیشن نے یہ بھی کہا کہ عام آدمی پارٹی اور اروند کیجریوال کے ٹی آرایس اور ان کے لیڈران کے ساتھ لمبے وقت سے رابطے میں ہیں۔ اس نے دعویٰ کیا کہ کیجریوال اور ٹی آرایس کے درمیان کئی مواقع پرمالی لین دین کیا گیا۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read