دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال۔ (فائل فوٹو)
Delhi Free Electricity Subsidy News: عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت نے لوگوں کو دی جانے والی مفت بجلی سبسڈی پر روک لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیرتوانائی آتشی مارلینا نے جمعہ کے روز اس کی جانکاری شیئر کرتے ہوئے کہا، آج سے دہلی کے لوگوں کو دی جانے والی سبسڈی والی بجلی بند کردی جائے گی۔ یعنی کل سے سبڈی والے بل نہیں دیئے جائیں گے۔’
آتشی مارلینا نے بتائی وجہ
دہلی کی وزیر توانائی آتشی مارلینا نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا، ‘مفت بجلی سبسڈی بند کردی گئی ہے کیونکہ عام آدمی پارٹی نے آنے والے سال کے لئے سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن وہ فائل دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے پاس ہے اور جب تک فائل واپس نہیں آتی ہے، تب تک عام آدمی پارٹی سبسڈی والا بل جاری نہیں کرسکتی ہے۔ عام آدمی پارٹی کا یہ فیصلہ دہلی کی عوام کے لئے کسی بڑے جھٹکے سے کم نہیں ہے۔’
#WATCH | From today, the subsidized electricity given to the people of Delhi will be stopped. This means from tomorrow, the subsidized bills will not be given. This subsidy is stopped because AAP govt has taken the decision to continue subsidy for the coming year, but that file… pic.twitter.com/lYZ3lJ0Od7
— ANI (@ANI) April 14, 2023
لیفٹیننٹ گورنر نے دی صفائی
دہلی میں مفت بجلی سبسڈی سے متعلق وزیرتوانائی آتشی مارلینا کے بیان پر دہلی کے ایل جی دفتر سے بھی ردعمل آگیا ہے۔ راج بھون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرتوانائی کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ایل جی کے خلاف غیرضروری سیاسی اور بے بنیاد جھوٹے الزامات سے بچیں۔ انہیں جھوٹے بیانات سے لوگوں کو گمراہ کرنا بند کردینا چاہئے۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور وزیر توانائی کو عوام کو جواب دینا چاہئے کہ اس سے متعلق فیصلہ 4 اپریل تک زیرالتواکیوں رکھا؟ جبکہ متعینہ مدت 15 اپریل تھی؟ ایل جی کو فائل 11 اپریل کو ہی کیوں بھیجی گئی اور 13 اپریل کو خط لکھ کر اور آج پریس کانفرنس کرکے نوٹنکی کی کیا ضرورت ہے؟
-بھارت ایکسپریس