Bharat Express

Atishi Marlena

دہلی کی وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے جا رہیں آتشی کی قیادت والی کابینہ میں سبھی موجودہ وزرا برقرار رہیں گے، جبکہ ایک چہرہ نیا ہوگا۔ مکیش اہلاوت کو وزیربنایا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق کالکاجی حلقہ سے AAP ایم ایل اے آتشی وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 70 رکنی دہلی اسمبلی میں اپنی حکومت کی اکثریت ثابت کریں گی۔

کیجریوال کے استعفیٰ کے بعد گوپال رائے نے کہا کہ سی ایم کیجریوال نے اپنا استعفی لیفٹیننٹ گورنر کو سونپ دیا ہے۔ ہم نے لیفٹیننٹ گورنر کو پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، آتشی نے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا ہے۔ ایل جی سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد حلف لیا جائے۔

راجیہ سبھا رکن سواتی مالیوال نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ آج دہلی کے لئے بہت مایوس کن  دن ہے۔ یہاں کا وزیراعلیٰ ایک ایسی خاتون کو بنایا گیا ہے، جن کی فیملی نے دہشت گرد افضل گرو کو پھانسی سے بچانے کی لڑائی لڑی۔

دہلی کی نئی وزیراعلیٰ آتشی نے وزیراعلیٰ کے طور پر نامزد کئے جانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ آج مجھے جتنی خوشی ہے، اس سے زیادہ افسوس ہے۔ مجھے کوئی وزیراعلیٰ بننے کی مبارکباد مت دینا۔ مالا نہیں پہنانا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیجریوال کے استعفیٰ سے پوری دہلی کے لوگوں کو تکلیف ہے۔ دہلی والے بی جے پی کی سازش سے ناراض ہیں۔

آتشی کی پیدائش دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر وجے کمار سنگھ اور ترپتا واہی کے ہاں ہوئی۔ انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم اسپرنگ ڈیل اسکول، نئی دہلی سے کی۔ انہوں نے سینٹ اسٹیفن کالج میں تاریخ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور شیوننگ اسکالرشپ پر آکسفورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری حاصل کی۔

پی اے سی کا اجلاس شام کو سول لائنز میں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ غور طلب ہے کہ اس میٹنگ میں جس نام کو حتمی شکل دی جائے گی اسے ایک دن بعد یعنی منگل (17 ستمبر 2024) کو ہونے والی عام آدمی پارٹی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں رکھا جائے گا اور پھر نام کا اعلان کیا جائے گا۔

ان کے علاوہ دہلی حکومت کے وزراء گوپال رائے اور کیلاش گہلوت کے نام بھی بحث کے مرکز میں ہیں۔ AAP ایم ایل اے کلدیپ کمار کا نام چونکا دینے والا ہو سکتا ہے۔ سی ایم کیجریوال

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کوشراب گھوٹالہ معاملے میں ضمانت مل گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس سوریہ کانت اورجسٹس بھوئیاں کی بینچ نے سی بی آئی معاملے میں یہ ضمانت دی ہے۔

عالیہ مدرسہ فتح پوری کے اندر چلتا ہے، وہاں کی تنخواہ دو تین سال سے رکی ہوئی ہے۔ اس میں کئی لوگ ہیں جو گزر چکے ہیں۔ اب تو بورڈ ممبران کو بھی تنخواہیں نہیں مل رہیں۔ وہ خود اس بات سے پریشان رہتے ہیں۔