Bharat Express

Aam Aadmi Party

سنجے سنگھ کی اہلیہ انیتا سنگھ نے کہا کہ وہ ان کی رہائی کا جشن نہیں منائیں گی کیونکہ کیجریوال، سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور سابق وزیر ستیندر جین سمیت پارٹی کے لیڈران اب بھی جیل میں ہیں۔

ای ڈی کے مطابق اروند کیجریوال نے اس رقم کا استعمال عام آدمی پارٹی کے لیے گوا انتخابی مہم میں کیا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسی نے اپنے جواب میں یہ بھی کہا ہے کہ اروند کیجریوال ایکسائز پالیسی 2021-22 کی تشکیل میں براہ راست ملوث تھے۔

دہلی حکومت میں وزیرآتشی نے الزام لگایا تھا کہ انہیں پارٹی بدلنے کے لئے مجبورکیا جا رہا ہے۔ اب اس معاملے میں انہیں ایک نوٹس بھیج کرمعافی مانگنے یا پھر ہتک عزت کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔

تہاڑ جیل سے متعلق ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ سے سنجے سنگھ کی رہائی کا حکم ابھی تک تہاڑ جیل نہیں پہنچا ہے۔ رہائی کے آرڈر کی کارروائی تب شروع کی جائے گی جب ضمانت کا حکم تہاڑ جیل پہنچے گا۔

ای ڈی نے دعوی کیا ہے کہ اروند کیجریوال دہلی شراب پالیسی سازی اور نفاذ میں ہوئی بے قاعدگیوں سے متعلق سازش میں ملوث ہیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ ضمانت کی شرائط ٹرائل کورٹ طے کرے۔ عدالت نے کہا کہ سنجے سنگھ اپنی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ٹرائل پورا ہونے تک وہ ضمانت پر رہیں۔ ای ڈی نے کہا کہ انہیں ضمانت دینے پرکوئی اعتراض نہیں ہے۔

راؤس ایونیو کورٹ کیجریوال کی درخواست پر سماعت کرے گا جو مجسٹریٹ عدالت کی طرف سے ای ڈی کی شکایت پر انہیں جاری سمن پر روک لگانے سے انکار کے خلاف دائر کی گئی تھی۔

اروند کیجریوال کو تقریباً دو گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد 21 مارچ کو ای ڈی نے ان کی سرکاری رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

پنجاب میں عام آدی پارٹی نے اپنے 8 امیدواروں کے نام کا اعلان کچھ دن پہلے ہی کردیا تھا۔ اس فہرست میں سشیل کمار رنکو کا نام بھی شامل ہے۔

پنجاب میں برسراقتدارعام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پنجاب سے رکن پارلیمنٹ اورجالندھر سیٹ سے پارٹی امیدوارسشیل کماررنکو آج باضابطہ طور پربی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔