دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو شراب گھوٹالہ معاملے میں دہلی ہائی کورٹ سے راحت نہیں ملی ہے۔ عدالت نے ای ڈی کو کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف اپنا جواب داخل کرنے کے لیے 2 اپریل تک کا وقت دیا ہے۔ کیس کی اگلی سماعت اب 3 اپریل کو ہوگی۔ کیس کی سماعت بدھ کی صبح شروع ہوئی۔ اروند کیجریوال کو تقریباً دو گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد 21 مارچ کو ای ڈی نے ان کی سرکاری رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ دہلی شراب گھوٹالہ میں راؤس ایونیو کورٹ نے انہیں 28 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا تھا۔
جسٹس سوارن کانتا شرما کی عدالت نے ای ڈی کی گرفتاری اور تحویل کو چیلنج کرنے والی کجریوال کی عرضی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ای ڈی سے جواب طلب کیا ہے۔ ایجنسی کو 2 اپریل تک کیجریوال کی عبوری راحت کی درخواست پر اپنا جواب داخل کرنا ہوگا۔ عدالت اب اس کیس کی سماعت 3 اپریل کو کرے گی۔
2 اپریل تک جواب داخل کرنا ہوگا۔
کیجریوال کے وکلاء نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کی فوری رہائی اور کیس کی فوری سماعت کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم، ای ڈی نے فوری سماعت کی مخالفت کی تھی اور کجریوال کی درخواست اور رٹ پٹیشن پر اپنا جواب داخل کرنے کے لیے وقت مانگا تھا۔ ہائی کورٹ نے بدھ کو ای ڈی کو اپنا جواب داخل کرنے کے لیے 2 اپریل تک کا وقت دیا اور کیس کی سماعت 3 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

