Bharat Express

Aam Aadmi Party

ان کے احتجاج کے دوران دہلی پردیش بی جے پی کارکنوں کو کجریوال کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔جو دہلی شراب پالیسی کیس میں ای ڈی کی حراست میں ہیں۔

ای ڈی کی پوچھ گچھ کے دوران عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ان کا فون کہاں گیا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ (22 مارچ) کو اپنی گرفتاری اور ای ڈی ریمانڈ کو چیلنج کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا۔ انہوں نے 24 مارچ کو فوری سماعت کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ آپ کے بیٹے اورآپ کے بھائی کیجریوال (اروند) نے جیل سے آپ کے لئے ایک پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے پیارے ملک کے باشندوں مجھے کل گرفتار کرلیا گیا۔ میں اندر رہوں یا باہرہرلمحے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ہر روز نصف گھنٹے ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اور سکریٹری وبھوکمار سے ملنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری اور عدالت کے ذریعہ ای ڈی کی ریمانڈ پربھیجنے کے فیصلے کے بعد وزیر سوربھ بھاردواج نے مرکزی حکومت پر جم کرتنقید کی۔

ای ڈی نے عدالت میں کہا کہ اس پورے گھوٹالے کا پیسہ گوا انتخاب میں استعمال کیا گیا ہے۔اس پورے معاملے میں گرفتار منیش سسودیا کو ابھی تک ضمانت نہیں مل پائی ہے۔ ای ڈی نے عدالت سے کہا کہ شراب پالیسی بنانے میں کجریوال کا بڑا رول ہے ۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سے ہی سوال اٹھ رہے ہیں کہ اب دہلی کا وزیراعلیٰ کون ہوگا۔ حالانکہ وزرا کا کہنا ہے کہ کیجریوال دہلی سے ہی حکومت چلائیں گے، مگرکیا یہ ممکن ہے؟ وہیں اگر کیجریوال کو وزیراعظم عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تو ممکن ہے کہ آتشی اور گوپال رائے میں سے کوئی وزیراعلیٰ ہوسکتا ہے۔

شراب پالیسی معاملے میں پھنسے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق پورے ملک میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس درمیان آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا مفتی شہاب الدین  رضوی بریلیو نے مسلمانوں سے احتجاج سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

شراب پالیسی معاملے میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر شکنجہ کستا جا رہا ہے۔ ای ڈی نے کیجریوال کو گرفتار کرلیا ہے۔ جمعرات کی شام 7 بجے ای ڈی کی ٹیم کیجریوال کی رہائش گاہ پہنچی اور 2 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی نے رات 9 بجے کیجریوال کو گرفتار کرلیا۔