Bharat Express

Arvind Kejriwal Arrest: کیجریوال کی گرفتاری پر سپریم کورٹ پہنچی عام آدمی پارٹی، عدالت سماعت کے لئے تیار، تھوڑی دیر میں عدالت میں پیش کرے گی ای ڈی

شراب پالیسی معاملے میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر شکنجہ کستا جا رہا ہے۔ ای ڈی نے کیجریوال کو گرفتار کرلیا ہے۔ جمعرات کی شام 7 بجے ای ڈی کی ٹیم کیجریوال کی رہائش گاہ پہنچی اور 2 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی نے رات 9 بجے کیجریوال کو گرفتار کرلیا۔

سپریم کورٹ آف انڈیا (فائل فوٹو)

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف عرضی کو سپریم کورٹ سے منظوری مل گئی ہے۔ سپریم کورٹ میں سینئروکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے مینشن کیا ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ ہم خصوصی بینچ کی تشکیل کردیتے ہیں اورجسٹس سنجیو کھنہ کی عدالت سماعت کرے گی۔ اس کے بعد ابھیشیک منوسنگھوی جسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ کے سامنے پہنچ گئے۔ جسٹس سنجیوکھنہ نے کہا کہ جب ہماری اسپیشل بینچ بیٹھے گی، تب سنیں گے اورہمیں پہلے کورٹ اسٹاف اس بارے میں بتائے گا۔ اس کے بعد بتایا گیا کہ آج جسٹس سنجیوکھنہ کی خصوصی بینچ سماعت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق، اروند کیجریوال سے ای ڈی ساؤتھ لابی کی طرف سے 100 کروڑ روپئے کی کک بیک کے بارے میں بھی سوال پوچھ رہی ہے۔ ای ڈی سے کم ازکم 7 دنوں کی ریمانڈ کا مطالبہ کرے گی۔ ریمانڈ نوٹ میں شراب گھوٹالے میں کیجریوال کے کردار کے بارے میں لکھا جا رہا ہے۔ ای ڈی کی کوشش ہے کہ عدالت سے زیادہ سے زیادہ دن کی حراست کیجریوال کی مل سکے۔  تھوڑی دیرمیں کیجریوال کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

عام آدمی پارٹی کی لیڈراور کیجریوال کابینہ میں وزیرآتشی نے پریس کانفرنس کرکے کہا ہے کہ اروند کیجریوال کی گرفتاری بی جے پی کی سیاسی سازش ہے۔ کیجریوال کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ دہلی کی عوام بی جے پی کو جواب دے گی۔ آتشی ن ےکہا کہ ملک میں پہلی بارایک موجودہ وزیراعلیٰ کو گرفتارکیا گیا ہے۔ اروند کیجریوال کے پاس زیڈ پلس سیکورٹی کورہوتا ہے۔ اب وہ مرکزی حکومت کی ای ڈی کی حراست میں ہیں۔ ہمیں ان کے تحفظ اور سیکورٹی سے متعلق تشویش ہے۔

عام آدمی پارٹی کا زبردست احتجاج

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی دہلی شراب پالیسی معاملے میں 21 مارچ کی رات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی کی طرف سے زبردست احتجاج کیا جا رہا ہے۔ پارٹی کارکنان اورلیڈران بڑی تعداد میں آئی ٹی او کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ اس دوران کئی لیڈران اورکارکنان کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ اس سے پہلے عام آدمی پارٹی نے جمعہ کے روزبی جے پی ہیڈ کوارٹرسمیت ملک گیراحتجاج کا اعلان کیا تھا۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈران نے اس احتجاج میں انڈیا الائنس میں شامل تمام سیاسی پارٹیوں سے بھی شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ وہیں دوسری طرف، کیجریوال کی گرفتاری کی مخالفت میں عام آدمی پارٹی کی طرف سے احتجاج کی اپیل کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نےعام آدمی پارٹی دفترجانے کے تمام راستے بند کردیئے ہیں۔ سیکورٹی پہلوؤں کے پیش نظرپولیس نے دین دیال اپادھیائے مارگ کی طرف جانے والے راستے پردہلی پولیس نے چاروں طرف سے بیریکیٹس بھی لگا دیئے ہیں۔ سیکورٹی کے پیش نظرآئی ٹی او، دین دیال مارگ اورکئی دیگرعلاقوں میں بڑی تعداد میں نیم فوجی دستوں کے جوانوں کوتعینات کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read