Bharat Express

2024 Lok Sabha Polls

کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے موہن یادو نے کہا، ''کانگریس نے اپنے پورے دور اقتدارمیں صرف آئین کی توہین کی ہے۔ جب اندرا گاندھی نے سیاسی اقتدار برقرار رکھنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کی تو کانگریس نے آئین کی روح کو مار ڈالا۔

امت شاہ تقریباً آدھے گھنٹے تک منوج پانڈے کے گھر پر موجود رہے۔ بتایا جاتا ہے کہ امت شاہ نے منوج پانڈے کے گھر لنچ بھی کیا۔ آپ کو بتادیں کہ منوج پانڈے نے فروری میں ہوئے راجیہ سبھا انتخابات میں کراس ووٹنگ کے دوران بی جے پی امیدوار کو ووٹ دیا تھا۔

لوک سبھا سیٹوں کے ساتھ ساتھ آندھرا پردیش کی 175 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ این ڈی اے کا یہاں ٹی ڈی پی اور جناسینا کے ساتھ اتحاد ہے۔ تقسیم کے تحت، ٹی ڈی پی نے 144 اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

بیگوسرائے سے بی جے پی امیدوار گری راج سنگھ نے اتوار کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین برقعہ پہن کر بوتھ پر جاتی ہیں، ان کا چہرہ چُھپاہوتا ہے۔ پولنگ ایجنٹ کو ووٹرز کے چہروں کی شناخت کا حق حاصل ہے۔

امت شاہ نے کہا، 'منی شنکر ایئر اور فاروق عبداللہ کہتے ہیں کہ پاکستان کی عزت کرو کیونکہ ان کے پاس ایٹمی بم ہے۔ پاک مقبوضہ کشمیر نہ مانگو۔ راہل بابا، ایٹمی بم سے ڈرنا ہے تو ڈرو، ہم ڈرنے والے نہیں۔ پاک مقبوضہ کشمیر بھارت کا ہے اور ہم اسے لیں گے۔

ہمنتا نے میٹنگ کے دوران یہ بھی کہا کہ پہلے کانگریس ہم سے پوچھتی تھی کہ رام مندر کب بنے گا۔ کانگریس والے ہم سے رام مندر کی تعمیر کی تاریخ پوچھتے تھے۔ فی الحال کانگریس جانتی ہے کہ بی جے پی والے رام مندر پر رکنے والے نہیں ہیں۔ ہمارا ایک طویل ایجنڈا ہے۔

ماروتی نے دعویٰ کیا تھا کہ ای وی ایم میں چپ لگا کر کسی خاص امیدوار کے ووٹوں کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے۔ پولس پوچھ تاچھ کے دوران ماروتی نے بتایا کہ وہ اس وقت قرض میں ڈوبا ہوا ہے۔ جس کے لیے اس نے یہ حربہ استعمال کیا ہے۔ حالانکہ وہ ای وی  ایم کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔

بی جے پی نے یہاں سے نرمل ساہا کو ٹکٹ دیا ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نرمل ساہا کے لیے انتخابی ریلی سے خطاب کیا ہے۔ بی جے پی یہاں ہندو ووٹوں کو مضبوط کرنا چاہتی ہے اور اسے امید ہے کہ اگر مسلم ووٹ کانگریس اور ترنمول کانگریس کے درمیان تقسیم ہوتے ہیں تو اسے اس کا فائدہ ہوسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بی جے پی کرناٹک کے ’قابل اعتراض پوسٹ‘ کو نہ ہٹانے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔ اس معاملے میں، الیکشن کمیشن نے اب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس پوسٹ کو 'فوری اثر' سے ہٹائے۔

رپورٹ کے مطابق تیسرے مرحلے کے تحت تمام 93 سیٹوں پر  قریب 61 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ حالانکہ اس کے بعد بھی ووٹ ڈالے گئے ہیں ،جس کی وجہ سے فائنل پولنگ فیصد آنا ابھی باقی ہے۔ البتہ گزشتہ دو مرحلوں کے مقابلے میں اس بار ووٹنگ کی شرح میں کچھ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔