Bharat Express

Lok Sabha Elections 2024: اگرپاکستان کے پاس ایٹم بم ہے تو کیا ہم پاک مقبوضہ کشمیر چھوڑ دیں: امت شاہ

امت شاہ نے کہا، ‘منی شنکر ایئر اور فاروق عبداللہ کہتے ہیں کہ پاکستان کی عزت کرو کیونکہ ان کے پاس ایٹمی بم ہے۔ پاک مقبوضہ کشمیر نہ مانگو۔ راہل بابا، ایٹمی بم سے ڈرنا ہے تو ڈرو، ہم ڈرنے والے نہیں۔ پاک مقبوضہ کشمیر بھارت کا ہے اور ہم اسے لیں گے۔

وزیر داخلہ امت شاہ کا بڑا اعلان، پی ایم مودی اسی دور حکومت میں 'ون نیشن ون الیکشن' کریں گے نافذ

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ دریں اثنا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس لیڈر منی شنکر ایر کو نشانہ بنایا ہے۔ امت شاہ نے منی شنکر کے تبصرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کے پاس ایٹمی بم ہیں تو کیا ہمیں پاک مقبوضہ کشمیر چھوڑ دینا چاہئے؟دراصل، امت شاہ نے یہ بات اتر پردیش کی کوشامبی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار کی حمایت میں منعقدہ انتخابی ریلی کے دوران کہی۔ انہوں نے کانگریس اورانڈیااتحاد کو نشانہ بنایا۔

امت شاہ نے منی شنکر ائیر اور فاروق عبداللہ کو نشانہ بنایا

امت شاہ نے کہا، ‘منی شنکر ایئر اور فاروق عبداللہ کہتے ہیں کہ پاکستان کی عزت کرو کیونکہ ان کے پاس ایٹمی بم ہے۔ پاک مقبوضہ کشمیر نہ مانگو۔ راہل بابا، ایٹمی بم سے ڈرنا ہے تو ڈرو، ہم ڈرنے والے نہیں۔ پاک مقبوضہ کشمیر بھارت کا ہے اور ہم اسے لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی امت شاہ نے عوام سے بی جے پی امیدوار کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی جیت کی  تین ہیٹ ٹرک کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پہلی ہیٹ ٹرک نریندر مودی کو تیسری بار وزیراعظم بنانا ہے۔ دوسری ہیٹ ٹرک تیسری بار یوپی میں ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے اور تیسری ہیٹ ٹرک میرے دوست ونود سونکر کو ایم پی بنانا ہے۔

دراصل امت شاہ نے  منی شنکر ایئر کے اس بیان کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس کو نشانہ بنایا جس میں نے منی شنکر ائیر  نے کہا تھا  کہ بھارت کو پاکستان کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ اس کے پاس ایٹمی بم ہے اور ایک خودمختار ملک ہے اور اسے اس کے ساتھ جڑنا چاہیے۔ تاہم، کانگریس نے خود کو ائیر کے تبصروں سے الگ کیا اور کہا کہ یہ ویڈیو چند ماہ پہلے کی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read