Shapoor Zadran’s Funeral: افغانستان کے سابق تیز گیندباز شاپور زدران کی کابل میں ادا کی گئی نماز جنازہ، سرکاری اعزاز کے ساتھ کیا گیا سپرد خاک
شاپور زدران کا 38 برس کی عمر میں نایاب مدافعتی مرض کے باعث دہلی میں انتقال ہوگیا تھا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ اور سابق کھلاڑیوں نے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں پرسوز انداز میں الوداع کہا ہے۔
Wimbledon: مارٹا کوستیوک نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلی بار سیمی فائنل میں بنائی جگہ، لنڈا نوسکووا بھی آخری چار میں پہنچیں
کوستیوک نے جیسمین پاؤلینی کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر آخری چار میں جگہ بنائی جبکہ نوسکووا نے ایلیز مرٹینس کو ہرا کر پہلی بار گرینڈ سلیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔
Pakistan’s T-20 Captaincy: ٹیسٹ کے بعد بابراعظم کو مل سکتی ہے پاکستان کی ٹی20 ٹیم کی قیادت، ایک بار پھر بن سکتے ہیں تینوں فارمیٹس کے کپتان
بابراعظم کو وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کے سب سے قابلِ اعتماد بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کا تجربہ، قائدانہ صلاحیت اور کپتانی کے تقاضوں سے واقفیت وہ اہم عوامل ہیں جن کی بنیاد پر بورڈ ایک مرتبہ پھر انہیں مختصر فارمیٹ کی قیادت سونپنے پر غور کررہا ہے۔
FIFA World Cup 2026: ارجنٹینا کی شاندار واپسی، مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل پہنچی
دو گول سے پیچھے ہونے کے باوجود ارجنٹینا نے ہمت نہیں ہاری۔ 79ویں منٹ میں لیونل میسی نے بہترین موو ترتیب دیتے ہوئے کرسچیئن رومیرو کے گول میں اہم کردار ادا کیا، جس سے اسکور 2-1 ہوگیا۔ اس کے صرف چار منٹ بعد لاؤتارو مارٹینیز کی لمبی پاس پر میسی نے شاندار فنش کرتے ہوئے گیند کو نیٹ میں پہنچا دیا اور مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔
India Vs England T20: انگلینڈ کے خلاف شکست کے پانچ بڑے ذمہ دار، فلاپ بیٹنگ سے لیکر مہنگی بولنگ نے ٹیم انڈیا کو کرایا ناکامی کا سامنا
انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں ٹیم انڈیا کو 125 رنز کی تاریخی اور شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس یکطرفہ ہار کے بعد شائقین کرکٹ شدید ناراض ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ان پانچ بڑے کھلاڑیوں کے بارے میں، جو اس بدترین کارکردگی اور ٹیم کی شکست کے سب سے بڑے ذمہ دار ثابت ہوئے۔
Sehwag Wishes Dhoni a Happy Birthday: ’’کیرالہ محکمۂ جنگلات…‘‘، سہواگ نے منفرد انداز میں مہندر سنگھ دھونی کو دی سالگرہ کی مبارکباد
دھونی اور وریندر سہواگ نے طویل عرصے تک بھارتی ٹیم کے لیے ایک ساتھ کرکٹ کھیلی اور تینوں فارمیٹس میں کئی تاریخی کامیابیوں کا حصہ رہے۔ دھونی کی قیادت میں بھارت نے 2007 کا ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ اور 2011 کا ایک روزہ عالمی کپ اپنے نام کیا، جن میں اوپنر کی حیثیت سے سہواگ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
Team India Coaching Staff: گوتم گمبھیر سے اگلے ٹی-20 سیریز سے چھن جائے گی کوچنگ کی ذمہ داری! اس عظیم کرکٹر کو ملے گا عہدہ
زمبابوے دورے پرٹیم انڈیا کے ساتھ چیف کوچ گوتم گمبھیرنہیں جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق، ان کی جگہ وی وی ایس لکشمن ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ بی سی سی آئی نے مصروف پروگرام کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے۔
FIFA World Cup 2026: بیلجیم نے امریکہ کو چار-ایک سے شکست دی، کھلاڑیوں نے ’’ٹرمپ ڈانس‘‘ کرکے منایا جشن، ایرانی فٹبال ٹیم نے بھی امریکہ پر کیا طنز
شکست کے ساتھ ہی امریکہ کی ورلڈ کپ مہم اختتام کو پہنچ گئی۔ اس کے بعد امریکی مردوں کی قومی فٹبال ٹیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ بیلجیم کا اگلا مقابلہ 10 جولائی کو کوارٹر فائنل میں اسپین سے ہوگا، جس نے پری کوارٹر فائنل میں پرتگال کو شکست دے کر آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنائی ہے۔
Shapoor Zadran Passes Away: افغانستان کے سابق تیز گیند باز کا انتقال، لمبے وقت سے ہندوستان میں چل رہا تھا علاج، محض 38 سال کی عمر میں لی آخری سانس
افغانستان کے سابق تیز گیند باز شاپور زادران کا منگل کے روز انتقال ہوگیا ہے۔ افغانستان بورڈ نے ان کے انتقال کی جانکاری شیئر کی۔ شاپور زادران اکتوبر 2025 سے زیرعلاج تھے۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں بہتر علاج کے لئے بھارت لایا گیا۔ تقریباً 2 ماہ قبل مئی میں اسٹار افغان کرکٹرز راشد خان اور محمد نبی نے شاپور زادران کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچے تھے۔
Cristiano Ronaldo breaks down in tears: کرسٹیانو رونالڈو کے عالمی کپ سفر کا اختتام، اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد پرتگال فیفا ورلڈ کپ 2026 سے باہر
میچ کی بات کی جائے تو اسپین اور پرتگال کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں ٹیموں نے دفاعی انداز میں عمدہ کھیل پیش کیا، جس کے باعث مقررہ 90 منٹ تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی اور اسکور 0-0 رہا۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ مقابلہ اضافی وقت میں داخل ہوگا، لیکن انجری ٹائم میں اسپین نے فیصلہ کن وار کر دیا۔





