Bharat Express

Vinesh Phogat Disqualified: ٹوٹ گئے کروڑوں دل! فائنل سے پہلے ونیش پھوگاٹ نااہل، پیرس اولمپکس میں نہیں ملے گا میڈل

ہندوستان کی امیدوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اسٹار پہلوان ونیش پھوگاٹ 2024 پیرس اولمپک سے نا اہل ہوگئی ہیں۔ وہ سیمی فائنل میں جیت حاصل کرکے فائنل میں پہنچی تھیں۔

فائنل سے پہلے ونیش پھوگاٹ کو نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔

Vinesh Phogat Disqualified in Paris Olympic 2024: ہندوستان کی امیدوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اسٹارپہلوان ونیش پھوگاٹ 2024 پیرس اولمپک سے نا اہل ہوگئی ہیں۔ وہ فائنل میں پہنچ گئی تھیں، لیکن اب وہ پیرس اولمپک سے باہر ہوگئی ہیں۔ اس کا مطلب واضح ہے کہ ونیش پھوگاٹ آج 50 کلو گرام زمرے کے فائنل میں نہیں اترپائیں گی۔

ونیش پھوگاٹ سے پورے ملک کو گولڈ میڈل کی امیدیں تھیں اورانہیں آج دیر رات اپنا گولڈ میچ کھیلنا تھا، لیکن اب وہ ڈسکوالیفائی (نا اہل) قرار دے دی گئی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ ونیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپک سے کیوں نا اہل قرار دیا گیا ہے۔

ونیش پھوگاٹ کو 50 کلوگرام زمرے میں نا اہل قراردے دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ متعینہ وزن سے ان کا وزن 100 گرام زیادہ ہے۔ اس وجہ سے انہیں نا اہل قرار دیا گیا ہے۔ ونیش پھوگاٹ کو آج دیر رات فائنل مقابلہ کھیلنا تھا۔ حالانکہ ہندوستان نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔ ونیش پھوگاٹ کا وزن 100 گرام زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں نا اہل قرار دیا گیا ہے۔ اب وہ آج اپنا فائنل مقابلہ نہیں کھیل سکیں گی۔

 کیا اب بھی ملے گا سلور یا برانز میڈل؟

ضابطے کے مطابق، نا اہل ہونے کے بعد اب پہلوان ونیش پھوگاٹ پیرس اولمپکس 2024 میں کوئی میڈل نہیں جیت پائیں گی۔ یعنی فائنل میں پہنچنے کے باوجود ونیش پھوگاٹ کو بغیر میڈل گھرواپس لوٹنا پڑے گا۔ واضح ہے کہ فائنل میں پہنچنے کے باوجود گولڈ ملنا تو دور کی بات، اب ونیش پھوگاٹ کو سلور اور برانز میڈل سے بھی ہاتھ دھونا پڑگیا ہے۔

 

ونیش پھوگاٹ کے نا اہل (ڈسکوالیفائی) ہونے کے بعد ان کی فیملی کے لوگوں نے حکومت اور ہندوستانی کشتی فیڈریشن کے سابق صدر اوربی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ پر سنگین الزام لگائے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں حکومت اور برج بھوشن سنگھ کا ہاتھ ہے۔

  بھارت ایکسپریس