Bharat Express

اسپورٹس

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا اپنی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی ہوں گے، جنہیں 86 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا تجربہ ہے۔ رضا ایک بہترین مڈل آرڈر بلے باز ہیں اور اچھی اسپن گیند بھی کر سکتے ہیں۔

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی چھڑک کر ان کا استقبال کیا گیا۔ ہندوستانی ٹیم کے استقبال کے لیے شائقین کی بڑی تعداد ایئرپورٹ کے باہر جمع تھی۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا خطاب جیت کر لوٹی ٹیم انڈیا کا ممبئی میں والہانہ استقبال ہوا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے ایئرپورٹ پہنچنے سے پہلے ہی ٹیم انڈیا کے فینس کا عوامی سیلاب سڑکوں پراترآیا۔ ٹیم انڈیا کا وکٹری مارچ جاری ہے۔ ٹیم انڈیا کے کھلاڑی کھلی بس میں سوار کروانکھیڑے اسٹیڈیم تک پہنچے۔

سال 2021 میں افغانستان پر طالبان کی حکومت تھی اور اس کے بعد سے آسٹریلیا نے افغانستان کی مردوں کی ٹیم کے خلاف دو طرفہ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ آسٹریلیا کی طرف سے یہ مخالفت اس لیے ہے کہ طالبان کی حکومت کے بعد افغانستان میں خواتین کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلنے کے حق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔

روہت شرما کی قیادت والی ٹیم نے ہفتہ کے روز کنسنگٹن اوول میں سنسنی خیز فائنل میں جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دے کر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔ لیکن سمندری طوفان بیرل کی وجہ سے ان کی وطن واپسی میں تاخیر ہوئی۔

ممبئی انڈیا کھلی بس پریڈ کا انعقاد کرے گا، جیسا کہ دھونی اینڈ کمپنی نے 2007 کا T20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد کیا تھا۔ پریڈ کی جانکاری خود بی سی سی آئی نے دی ہے۔ یہ پریڈ ممبئی کے میرین ڈرائیو پر شام 5 بجے ہوگی۔

مقامی انتظامیہ اور کرکٹ حکام کی جانب سے حتمی پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ ٹیم نریمان پوائنٹ سے وانکھیڑے اسٹیڈیم تک ایک کھلی بس میں روڈ شو کرے گی، جہاں بی سی سی آئی کا ہیڈکوارٹر بھی واقع ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے دوسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیاہے۔اب ٹیم انڈیا 6 جولائی سے زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔ اس میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم انڈیا کو لانے والی بی سی سی آئی کی خصوصی پرواز دہلی میں اترے گی۔ ٹی 20 چمپئنز کو لانے والی یہ پرواز کل یعنی جمعرات کو ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے دہلی پہنچے گی۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے پاکستان کی شرمناک کارکردگی پربیان دیا ہے۔ انہوں نے نقادوں سے متعلق بڑی بات کہی ہے۔