Bharat Express

اسپورٹس

ٹیم انڈیا نے تقریباً 11 سال بعد بالآخر آئی سی سی ٹرافی جیت لی۔ اس کے علاوہ، بھارت نے 17 سال بعد دوبارہ T20 ورلڈ کپ جیتا ہے۔ اس جیت کے بعد روہت شرما، وراٹ کوہلی اور ہاردک پانڈیا سمیت بھارتی کھلاڑی خوشی کے آنسو نہ روک سکے۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو ہراکرایک بار پھر ورلڈ چمپئن بن گئی ہے۔ بارباڈوس میں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک سانس روک دینے والا مقابلہ ہوا، جس میں ہندوستانی ٹیم نے بازی ماری۔ اس بڑے مقابلے میں 7 کھلاڑی ایسے رہے، جن کی کارکردگی کی وجہ 140 کروڑ ہندوستانی فینس کا خواب پورا ہوا ہے۔

’’یہ میرا آخری میچ تھا اور یہ الوداع کرنے کا بھی صحیح وقت ہے۔ میں ہر قیمت پر ٹائٹل جیتنا چاہتا تھا۔ اسے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔'' انہوں نے کہا، ''میں یہی چاہتا تھا اور ایسا ہی ہوا۔ میں اپنی زندگی میں اس کے لیے بہت بے چین تھا۔ خوشی ہے کہ اس بار ہم جیت سکے۔“

میچ کے بعد انٹرویو میں وراٹ کوہلی نے کہا کہ یہ میرا آخری ورلڈ کپ تھا، یہ وہ سب ہے جسے ہم حاصل کرنا چاہتے تھے، ایک دن آپ کو لگتا ہے کہ آپ رنز نہیں بنا رہے اور پھر ایسا ہوتا ہے، رب جو بھی کرتا ہے، اچھا کرتا ہے۔

ہندوستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے ہندوستانی ٹیم کو ویڈیو پیغام جاری کرکے مبارکباد دی ہے۔

جنوبی افریقہ نے ایک وقت 15 اووروں میں 147 رن بنالئے تھے۔ یہاں سے ان کی جیت یقینی لگ رہی تھی، لیکن ہندوستانی گیند بازوں نے ان کے جبڑے سے جیت چھین لی۔

وراٹ کوہلی نے جاری T20 ورلڈ کپ 2024 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں اب تک 10.71 کی اوسط سے 75 رنز بنائے ہیں۔ حالانکہ، کوچ راہل ڈریوڈ اور کپتان روہت شرما مسلسل ان کی حمایت کرتے آئے ہیں۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹائٹل میچ آج یعنی 29 جون بروز ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ بارباڈوس کے مقامی وقت کے مطابق میچ صبح 10.30 بجے شروع ہوگا۔ تاہم ہندوستانی وقت کے مطابق میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔

جوس بٹلر نے میچ کے بعد ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، “ہم نے انہیں 20-25 مزید رنز بنانے دیا۔ میں نے سوچا کہ بارش کی وجہ سے زیادہ تبدیلی نہیں آئے گی۔

بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ فائنل میچ کے دن بارباڈوس میں 75 فیصد بارش متوقع ہے۔ اگر فائنل میچ بارش یا کسی اور وجہ سے تاخیر کا شکار ہوتا ہے تو اسی دن میچ مکمل کرنے کے لیے 190 منٹ کا اضافی وقت لاگو کیا جائے گا۔