پیرس اولمپکس میں بھارت کو ملادوسرا میڈل، شوٹنگ میں من بھاکر اور سربجوت نے جتیا برونز میڈل
منو بھاکر اور سربجوت سنگھ نے پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستان کو دلایا دوسرا میڈل ۔ 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ شوٹنگ ایونٹ میں منو بھاکر اور سربجوت کی جوڑی نے کمال کردیا اور برونز میڈل حاصل کیا ۔ ہندوستانی جوڑی کا برونز کے میڈل کے لیے کوریا کے ونہو اور اوہ یہ جن سے مقابلہ تھا۔ ہندوستانی جوڑی نے یہ میچ 16-10 کے اسکور سے جیت لیا۔
🇮🇳🥉 𝗔𝗡𝗢𝗧𝗛𝗘𝗥 𝗕𝗥𝗢𝗡𝗭𝗘 𝗙𝗢𝗥 𝗜𝗡𝗗𝗜𝗔! Many congratulations to Manu Bhaker and Sarabjot Singh on securing a superb Bronze for India in the mixed team 10m Air Pistol event.
💪 A second Bronze for Manu Bhaker at #Paris2024, a terrific achievement.
👉 𝗙𝗼𝗹𝗹𝗼𝘄… pic.twitter.com/MjgiZBy03Y
— India at Paris 2024 Olympics (@sportwalkmedia) July 30, 2024
منو بھاکر نے ہندوستان کو پیرس اولمپکس کا پہلا میڈل دلایا تھا۔ منو بھاکر نے 10 میٹر ایئر پسٹل کے سنگل مقابلے میں برونزکا میڈل جیتا تھا۔ اب ہندوستان میں دوسرا میڈل جیتنے میں منو بھاکر کا بڑا اہم رول رہا۔ منو بھاکر پیرس میں ہندوستان کی دوسرے میڈل جیتنے والی بن گئی، انہوں نے اپنی جیت کے ساتھ تاریخ رقم کی۔ دراصل منو بھاکر آزادی کے بعد ایک اولمپکس میں دو میڈل جیتنے والی پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ چونکہ اس سے پہلے کئی ہندوستانی کھلاڑی نے مختلف اولمپکس میں دو میڈل جیت چکے ہیں، لیکن منو بھاکر نے ایک ہی اولمپکس میں دو میڈل جیت کر اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کرایا۔
تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون ہندوستانی شوٹر بن گئیں
منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں ہندوستان کے تمغوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے اتوار 28 جولائی کو خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل سنگل مقابلے میں برونز کا میڈل جیتا تھا۔ اس میڈل کے ساتھ منو بھاکر ہندوستان کے لیے شوٹنگ میں میڈل جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ اب وہ ایک اولمپکس میں دو میڈل جیتنے والی آزادی کے بعد ہندوستان کی پہلی ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔
ہندوستان کو چوتھے دن دوسرا تمغہ ملا
آپ کو بتاتے چلیں کہ آج یعنی 30 جولائی بروز منگل پیرس اولمپکس کا چوتھا دن ہے اور چوتھے دن ہندوستان کو دوسرا میڈل ملا۔ بھارت کے کھاتے میں پہلا میڈل اولمپکس کے دوسرے دن آیا۔ اب تک ہندوستان نے صرف برونز کا میڈل جیتا ہے، اس لیے اب شائقین ہندوستانی کھلاڑیوں سے گولڈ میڈل کی توقع کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس