Bharat Express

اسپورٹس

ہندوستانی ٹیم نے میچ کا آغاز شاندار انداز میں کیا۔ ہرمن پریت سنگھ نے پہلے کوارٹر میں گول کر کے ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ لیکن جرمنی نے دوسرے کوارٹر میں زبردست واپسی کی۔

ہندوستان کی امیدوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اسٹار پہلوان ونیش پھوگاٹ 2024 پیرس اولمپک سے نا اہل ہوگئی ہیں۔ وہ سیمی فائنل میں جیت حاصل کرکے فائنل میں پہنچی تھیں۔

بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے سابق صدر برج بھوشن سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگا۔ ان الزامات کے حوالے سے ایک زبردست مظاہرہ ہوا، جس میں ہندوستان کے کئی لیجنڈز اور اسٹار ریسلرز نے شرکت کی۔

بجرنگ پونیا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پوسٹ کیا ہے کہ وہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ ونیش کی جیت پر کیا ردعمل ظاہر کریں۔ پہلی بار سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ خوش ہو رہے ہیں یا رو رہے ہیں۔ پورا ہندوستان اس تمغے کا انتظار کر رہا ہے۔

تیسرے اولمپکس میں حصہ لے رہیں 29 سالہ ونیش نے منگل، 6 اگست کو اپنی مہم کا آغاز کیا اور ان کی شروعات دھماکہ خیز رہی۔ ونیش نے اپنے پہلے ہی میچ میں موجودہ اولمپک اور 4 بار کی عالمی چیمپئن جاپان کی یوئی سوساکی کو شکست دے کر ہلچل مچا دی۔

پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستانی اسٹار جیولن تھرو نیرج چوپڑا نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ جبکہ کشورجینا فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کر پائے ہیں۔

ونیش اپنے تیسرے اولمپکس میں حصہ لے رہی ہیں۔ 2016 کے ریو اولمپکس میں وہ چوٹ کی وجہ سے کانسہ کا تمغہ جیتنے سے چوک گئی تھیں۔ اس سے قبل ونیش نے 48 کلوگرام اور 53 کلوگرام وزن کے زمرے میں حصہ لیا تھا۔ اس بار پیرس میں وہ پہلی بار 50 کلوگرام میں حصہ لے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آئی پی ایل 2025 میں 6 ٹیموں کے نئے کپتان ہوں گے۔ اگر دعوے پر یقین کیا جائے تو ممبئی انڈینس ہاردک پانڈیا سے کپتانی لے کر دوبارہ روہت شرما کو کمان سونپ دے گی۔

سابق بھارتی بلے باز ونود کامبلی کسی شناخت کے محتاج نہیں۔ ونود کامبلی اپنے وقت کے عظیم بلے باز تھے۔ اس کے علاوہ وہ ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کے بچپن کے دوست رہے ہیں۔

بنگلہ دیش میں گزشتہ کئی دنوں سے پُرتشدد احتجاج ہورہا تھا، جواب وزیراعظم شیخ حسینہ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا اورملک چھوڑ کر بھی بھاگنا پڑا۔ بنگلہ دیشی آرمی نے ملک پرقبضہ کرلیا ہے اورایسے غیراستحکام کی وجہ سے اب خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ کے انعقاد سے متعلق تشویش میں اضافہ ہونے لگا ہے۔