تنڈولکر کے دوست ونود کامبلی چلنے پھرنے سے معذور، دل دہلا دینے والی ویڈیو منظر عام پر
سچن تندولکر کے ساتھ ریکارڈ ساز شراکت کے لیے مشہور سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی ان دنوں اپنی زندگی کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ 52 سالہ کامبلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے ،جس کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ وہ صحت کے سنگین مسائل سے گزرہےہیں۔
View this post on Instagram
سابق بھارتی بلے باز ونود کامبلی کسی شناخت کے محتاج نہیں۔ ونود کامبلی اپنے وقت کے عظیم بلے باز تھے۔ اس کے علاوہ وہ ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کے بچپن کے دوست رہے ہیں۔ ونود کامبلی نے 17 ٹیسٹ میچوں کے علاوہ 104 ون ڈے میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ وہ 1993 سے 2000 تک ہندوستان کے لیے کھیلے۔ جب کہ وہ آخری بار ڈومیسٹک کرکٹ میں سال 2004 میں نظر آئے تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ونود کامبلی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ یقین نہیں کر پا رہے ہیں۔
دراصل سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ونود کامبلی اپنے پیروں پر چلنے سے قاصر ہیں۔ صرف 52 سال کی عمر میں ونود کامبلی کی صحت کافی خراب ہوگئی ہے۔ یہ بلے باز خرابی صحت کا شکار ہے اور اسے چلنے کے لیے سہارے کی ضرورت ہے۔ قابل ذکر بات
संसार के सबसे अमीर बोर्ड @BCCI के खिलाडी की हालत देखिए.
पिता जी कहते,यह सचिन तेंदुलकर से अच्छे बल्लेबाज थे
लेकिन
खा गए जातिवादी कीड़े इनका करियर.
और
यही कीमत चुकानी पड़ती है एक दलित को भारत में खिलाडी बनने की.
Please help them @ICC@patcummins30#vinodkambli #cricket #INDvsSL pic.twitter.com/rguiRsT08E— im_NarenderZindal (@revolutioner100) August 6, 2024
یہ ہے کہ ونود کامبلی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا یوزرمسلسل تبصروں کے ذریعے اپنی رائے دے رہے ہیں۔
ونود کامبلی کی صحت کے مسائل کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کہا تھا کہ دل سے متعلق مسائل کے علاوہ وہ ڈپریشن کا شکار ہیں۔ اس دوران وہ دوائیں لے رہے ہیں ، لیکن انہیں اسپتال جانا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ونود کامبلی کی صحت 2010 کی دہائی کے اوائل میں

کافی بگڑ گئی تھی۔ لیکن اس کے بعد کافی بہتری دیکھنے میں آئی۔ لیکن اب جو ویڈیو سامنے آرہی ہے وہ شائقین کرکٹ کے لیے درد سے بھری ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ونود کامبلی اپنے وقت کے عظیم بلے باز تھے۔ کرکٹ کے میدان کے علاوہ وہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
