اپنے ہی دیش میں لاتوں سے کچلی ،سڑکوں پر گھسیٹی گئی،پیرس اولمپکس کا سفر وینیش پھوگاٹ کے لیے آسان نہیں تھا،گولڈ سے ایک قدم دور
ہندوستانی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے 2024 کے پیرس اولمپکس میں 50 کلوگرام فری اسٹائل ویٹ کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کی۔ فائنل میں ونیش پھوگاٹ کا مقابلہ امریکہ کی سارہ ہلڈیبرانڈ سے ہوگا۔ ونیش کے لیے پیرس اولمپکس میں پہنچنا بالکل آسان نہیں تھا۔ یہاں پہنچنے سے پہلے انہیں چوٹ، سرجری اور احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ ان تمام مشکلات پر قابو پاتے ہوئے ونیش نے پیرس میں قدم رکھا اور اب وہ گولڈ جیتنے سے صرف ایک قدم دور ہیں۔
وزن کے کیٹیگری میں تبدیلی، سرجری نے کیاپریشان
سب سے پہلے اسے اپنی کیٹیگری بدلنی پڑی۔ 53 کلوگرام کیٹیگری میں کھیلنے والی ونیش پیرس اولمپکس میں 50 کلوگرام کیٹیگری میں کھیل رہی ہیں۔ ونیش کے لیے پیرس پہنچنا بالکل آسان نہیں تھا۔ اولمپک کوالیفائر سے قبل ٹرائل میچ کے دوران انہیں گھٹنے کی سرجری کرانی پڑی تھی ،جس کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
If Vinesh Phogat win a gold medal 🥇 tomorrow. We will send $100 to lucky winner who(( likes the tweet and comment most ))👍. #VineshPhogat #wrestling pic.twitter.com/esX5gxiYXe
— Paris 2024 Olympics Commentary (@Paris2024Club) August 7, 2024
احتجاج نے مشکلات میں اضافہ کیا
بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے سابق صدر برج بھوشن سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگا۔ ان الزامات کے حوالے سے ایک زبردست مظاہرہ ہوا، جس میں ہندوستان کے کئی لیجنڈز اور اسٹار ریسلرز نے شرکت کی۔ ونیش پھوگاٹ بھی اس تحریک کا حصہ تھیں۔ تحریک کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرئے میں حصہ لینے والی ونیش کے لیے پیرس اولمپکس کا راستہ مزید مشکل ہو گیا تھا، کیونکہ مظاہرےکی وجہ سے وہ صحیح طریقے سے پریکٹس نہیں کر پا رہی تھیں۔
چوٹ کی وجہ سے کیریئر ختم ہونے کے دہانے پر تھا
ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ونیش پھوگاٹ نے 2016 کے ریو اولمپکس کے ذریعے اولمپک میں ڈیبیو کیا تھا۔ ریو اولمپکس میں گھٹنے کی سرجری کے باعث ان کا جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ ریو اولمپکس میں چوٹ لگنے کے بعد ونیش کا کریئر ختم سمجھا جا رہا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کے انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اسرجری سے صحت یاب ہونے کے بعد واپسی کی۔
بھارت ایکسپریس