ونیش پھوگاٹ کے نا اہل قرار دیئے جانے پر اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے بیان آیا ہے۔
IOA Press Release Vinesh Phogat Disqualification: ہندوستانی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ پیرس اولمپک سے نا اہل (ڈسکوالیفائی) ہوگئی ہیں۔ ونیش پھوگاٹ اولمپک میں کشتی کی 50 کلو گرام فری اسٹائل زمرے میں حصہ لے رہی تھیں۔ اب ونیش پھوگاٹ کے نا اہل ہونے پرہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن نے اس بات کی بھی گزارش کی کہ ونیش پھوگاٹ کی پرائیویسی کا احترام کریں۔
انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے کہا گیا کہ پوری رات کی کوشش کے باوجود، آج صبح ونیش پھوگاٹ کا وزن 50 کلو گرام سے کچھ گرام زیادہ ہوگیا۔ آپ کو بتادیں کہ ہندوستان کی امیدوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اسٹار پہلوان ونیش پھوگاٹ 2024 پیرس اولمپک سے نا اہل ہوگئی ہیں۔ وہ فائنل میں پہنچ گئی تھیں، لیکن اب وہ پیرس اولمپک سے باہرہوگئی ہیں۔ اس کا مطلب واضح ہے کہ ونیش پھوگاٹ آج 50 کلوگرام زمرے کے فائنل میں نہیں اترپائیں گی۔
انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے پریس ریلیزمیں کہا، یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ انڈین اولمپک خواتین کشتی 50 کلو گرام وزن زمرے سے ونیش پھوگاٹ کی نا اہلی کی خبر شیئرکررہا ہے۔ پوری رات کے ٹیم کی کوششوں کے باوجود، آج صبح اس کا وزن کچھ گرام 50 کلو گرام سے زیادہ ہوگیا۔ اس وقت ایسوسی ایشن کوئی اور تبصرہ نہیں کرے گا۔ ہندوستانی ٹیم آپ سے ونیش پھوگاٹ کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل کرتا ہے۔ یہ موجودہ مقابلوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہے گا۔
ونیش پھوگاٹ سے ہندوستان کو تھی گولڈ میڈل کی امید
ونیش پھوگاٹ سے پورے ملک کو گولڈ میڈل کی امیدیں تھیں اورانہیں آج دیر رات اپنا گولڈ میچ کھیلنا تھا، لیکن اب وہ ڈسکوالیفائی (نا اہل) قراردے دی گئی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ ونیش پھوگاٹ کوپیرس اولمپک سے کیوں نا اہل قراردیا گیا ہے۔ ونیش پھوگاٹ کو 50 کلوگرام زمرے میں نا اہل قراردے دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ متعینہ وزن سے ان کا وزن 100 گرام زیادہ ہے۔ اس وجہ سے انہیں نا اہل قرار دیا گیا ہے۔ ونیش پھوگاٹ کو آج دیر رات فائنل مقابلہ کھیلنا تھا۔ حالانکہ ہندوستان نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔ ونیش پھوگاٹ کا وزن 100 گرام زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں نا اہل قراردیا گیا ہے۔ اب وہ آج اپنا فائنل مقابلہ نہیں کھیل سکیں گی۔
کیا اب بھی ملے گا سلور یا برانز میڈل؟
ضابطے کے مطابق، نا اہل ہونے کے بعد اب پہلوان ونیش پھوگاٹ پیرس اولمپکس 2024 میں کوئی میڈل نہیں جیت پائیں گی۔ یعنی فائنل میں پہنچنے کے باوجود ونیش پھوگاٹ کو بغیر میڈل گھرواپس لوٹنا پڑے گا۔ واضح ہے کہ فائنل میں پہنچنے کے باوجود گولڈ ملنا تو دور کی بات، اب ونیش پھوگاٹ کو سلور اور برانز میڈل سے بھی ہاتھ دھونا پڑگیا ہے۔