Bharat Express

اسپورٹس

IND vs AFG T20I: کے ایل راہل افغانستان کے خلاف ٹی-20 سیریز میں نہ تو سلامی بلے باز اور نہ ہی بطور وکٹ کیپر جگہ بنا پائے۔ کے ایل راہل جنوبی افریقی دورے پر ونڈے سیریز کے دوران ٹیم کے کپتان تھے۔

بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن اتوار کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات جیت کر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے۔ الیکشن کا اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تھا۔بنگلا دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان 36 سالہ شکیب الحسن نے مغربی قصبے میں واقع ماگورا حلقے میں اپنے حریف کو ایک لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔

سوریہ کمار یادو کے معاملے میں بھی توقع سے زیادہ وقت لگے گا۔ ہرنیا کے آپریشن کے بعد انہیں ٹریننگ شروع کرنے میں آٹھ سے نو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ امید ہے کہ وہ آئی پی ایل شروع ہونے سے پہلے فٹ ہو جائیں گے۔آپ کو بتادیں کہ محمد شامی کو جنوبی افریقہ کے خلاف 30 نومبر کو اعلان کی گئی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کو آخری بار نومبر 2022 میں ٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم انڈیا کے لیے کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ طویل عرصے بعد ان دونوں کھلاڑیوں کی واپسی سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ویراٹ کوہلی اور روہت شرما اس سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی کھیلتے نظر آئیں گے۔

سوریہ کمار یادیو اور ہاردک پانڈیا کا افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نہ کھیلنا ہندوستانی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم، اس سے قبل یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا افغانستان سیریز سے واپسی کر سکتے ہیں۔ لیکن ہندوستانی شائقین کو مایوسی ہوئی ہے۔

راجکوٹ میں سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن کے گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے اس میچ میں پجارا فی الحال ٹرپل سنچری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ جھارکھنڈ کے خلاف اس میچ میں سوراشٹرا کے کپتان جے دیو انادکٹ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا انتخاب کیا۔

سڈنی میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ کا منتظم بھی میک گرا فاؤنڈیشن تھا۔ درحقیقت پچھلے کچھ سالوں سے سڈنی میں جنوری میں کھیلا جانے والا ہر ٹیسٹ میک گرا فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کیا جاتا ہے۔

ایسا مانا جا رہا ہے کہ ٹی-20 ورلڈ کپ میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی کا کھیلنا تقریباً طے ہے۔ گزشتہ دنوں وراٹ کوہلی نے بی سی سی آئی سے کہا تھا کہ وہ ٹی-20 فارمیٹ میں کھیلنا چاہتے ہیں۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 2024 کے ایڈیشن میں حصہ لینے والی ٹیموں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس میں 20 قومی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جو پچھلے ٹورنامنٹ میں 16 تھیں۔ ٹیموں کو ابتدائی طور پر پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے، ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں داخل ہوں گی۔

مہر دیواکر نے مبینہ طور پر مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ 2017 میں دنیا بھر میں کرکٹ اکیڈمیاں کھولنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن دیواکر نے معاہدے میں درج شرائط کی خلاف ورزی کی۔ اس معاملے میں آرکا اسپورٹس کو فرنچائز کی فیس ادا کرنی تھی۔ معاہدے کے تحت منافع بھی شیئرکرنا تھا لیکن معاہدے کی تمام شرائط پر عمل نہیں کیا گیا۔